بھارتی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صحافیوں کے سوالوں پر نہیں آئے جس پر ایک خاتون صحافی نے بھاری سوالات اٹھائے اور یہ صورت حال بھی ویب سائٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
بھارتی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی انسانی حقوق کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیابھارتی وزیراعظم مودی کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک خاتون صحافی نے آزاد میڈیا اور بنیادی حقوق کے حوالے سے سخت سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صحافیوں کے سوالات لیے بغیر روانہ ہونے لگے، جس پر ناروے کی صحافی ہیلے لنگ نے بلند آواز میں سوال کیا کہ ’مودی دنیا کے آزاد میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟
‘ عینی شاہدین کے مطابق صحافی نے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا اور بھارتی وزیراعظم وہاں سے روانہ ہوگئے۔ بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی میڈیا آزادی اور انسانی حقوق کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔Norway has the number one spot on the World Press Freedom Index, India is at 157th, competing with Palestine, Emirates & Cuba. خاتون صحافی نے سوال اٹھایا کہ جب بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات موجود ہیں تو ناروے بھارت پر کیسے اعتماد کرے گا، اور وزیراعظم مودی آزادانہ سوالات کب قبول کریں گے؟
رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوال کا براہ راست جواب دینے کے بجائے اگلا سوال کہہ کر دوسرے صحافی کو موقع دے دیا، جس پر خاتون صحافی ناراضی کے عالم میں ہال سے باہر چلی گئیں۔ بعد میں ہیلے لنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ بھارتی وزیراعظم ان کا سوال نہیں لیں گے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ناروے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ انڈیا 157 ویں نمبر پر موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی طاقتور حکومتوں سے سوال کرنا آزاد صحافت کی ذمہ داری ہے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں کئی صارفین نے میڈیا آزادی اور جمہوری اقدار پر بحث شروع کردی۔امریکی مسجد حملہ؛ شہید سیکیورٹی گارڈ بچوں کے محافظ قرار؛ فنڈ ریزنگ میں لاکھوں ڈالرز جمعامریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ہماری فوج نشانہ لگائے ٹریگر دبانے کیلیے تیار ہے؛ ایرانخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Bipartite Press Conference Between Modi And Na World Press Freedom Index Media Freedom Violations In India US Attack On Islamic Mosque Iran Fundraising In Pakistan Express Media Group
