ڈالر150 کا، اسٹاکس کریش، روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 804 پوائنٹس کم ہوکر 33 ہزار 166 پر بند، سونا مزید مہنگا تفصیلات جانئے: DailyJang
کراچی، لاہور ، اسلام آباد کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 75پیسے اور اوپن مارکیٹ میںڈالر2روپے50پیسے مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح 150تک جا پہنچا،بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالر کی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونامزید400روپے مہنگاہوگیا،کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی،مارکیٹ 804پوائنٹس کی کمی سے 33 ہزار 166کی سطح پر بند ہوئی،ادھر مشیر خزانہ سے اسٹاک بروکرز نے ملاقاتیں کی ہیں جس میں حفیظ شیخ نے 17ارب کا خصوصی فنڈ قائم کرنیکی منظوری دیدی، ادھر ایف آئی اے نے ڈالر کی ذخیزہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کر لیا ، ڈالر ذخیرہ کرنے والے منی چینجرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کیلئے ایف آئی اے نے ویجی لینس شروع کردی ہے۔تفصیلات کےمطابقفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں75پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید147 روپے سے بڑھ کر147روپے75پیسے اور قیمت فروخت147روپے50پیسے سے بڑھ کر148روپے 25پیسے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں50پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں45پیسے اورقیمت فروخت میں25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39 روپے سے بڑھ کر39روپے50اورقیمت فروخت39روپے50پیسے سے بڑھ کر40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39روپے80پیسے سے بڑھ کر40روپے25پیسے اورقیمت فروخت40روپے50پیسے سے بڑھ کر40روپے75پیسے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے، اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں343روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت71700روپے سے بڑھ کر72100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61471روپے سے بڑھ کر61814روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہاجس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.
73روپے پرمستحکم رہی۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ،مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار ، 100انڈیکس میں مزید 804پوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید ایک کھرب 33ارب 67کروڑروپے کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 16.76فیصدکم جبکہ 89.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 33007پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 804.50پوائنٹس کمی سے 33166.62 پوائنٹس پر بندہوا،جمعے کومجموعی طور پر 329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 286کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 33ارب 67کروڑ 54لاکھ 89ہزار 152روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68کھرب 11 ارب 27 کروڑ 78لاکھ 24ہزار 941روپے ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس کراچی میں گزشتہ 2 روز میں مسلسل مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بڑے بروکرز شامل تھے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد اہم اقدام اٹھایا ہے اور مشیر خزانہ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی،بروکرز نے مشیر خزانہ کو کچھ تجاویز پیش کیں جسے انہوں نے قبول کرلیا،مشیر خزانہ نے 17ارب کا خصوصی فنڈ قائم کرنیکی منظوری بھی دی،ذرائع کا کہناہے کہ حکومت کے اس اقدام سے مارکیٹ کو سہارا ملے گا۔مزید برآں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈالر کی مصنوعی قلت کسی صورت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی،ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر نے ڈالرز کی اونچی اڑان کے پر کترنے کے لیے 6ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کریں گے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- کھیلوں کی دنیا:-آج آخری ون ڈے میچ , پاکستان کو فتح کی تلاش , انگلینڈ کا ہدف کلین سویپ
Read more »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- کھیلوں کی دنیا:-ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے محمد عامر کا نیا میڈیکل چیک اپ
Read more »
کم عمری کی شادی پر پابندی کا ترمیمی بلقومی اسمبلی میں ڈاکٹر رمیش کمار نے ایک پرائیویٹ بل پیش کیا۔ یہ بل سولہ سال سے کم عمر افراد کی شادی کی مخالفت کرتا ہے ۔ اس بل نے کچھ معزز ممبران کو تائو دلادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ... کالم پرھئے: تحرير: بیرسٹر اعتزاز احسن DailyJang
Read more »
شہباز شریف کا گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہشہباز شریف کا گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
کراچی سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاریکراچی سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
تھیلیسیمیا کا ننھا مریض ایک دن کا پولیس افسر بن گیاتھیلیسیمیا کا ننھا مریض ایک دن کا پولیس افسر بن گیا ويڈيو لنک: DailyJang
Read more »
قمر زمان کائرہ سے پی پی جاپان کے رہنماؤں کا اظہار تعزیتقمر زمان کائرہ سے پی پی جاپان کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
’’میں کترینہ کا بھائی جان نہیں‘‘’میں کترینہ کا بھائی جان نہیں‘‘ ويڈيو لنک: DailyJang
Read more »
اسدعمرکو ہٹانے کا فیصلہ اور نئی معاشی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،ماہرمعیشتاسدعمرکو ہٹانے کا فیصلہ اور نئی معاشی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،ماہرمعیشت تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »

