عمران خان نے اتنی وارداتیں کی ہیں کہ ان کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، وہ پاکستان کی ہر چیز کو اپنے ساتھ نتھی کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے، آئینی ترمیم ضرور ہوگی پی ٹی آئی نے بھی دسمبر تک وقت مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے آپ کو ہر چیز کا محور سمجھتے ہیں، انہوں نے چار سال جو گل کھلائے ہیں ان پر نظر دوڑائیں، 9 مئی کو بغاوت کرنے کی کوشش کی گئی، 9 مئی واقعے میں فوج کے ادارے میں بھی لوگ موجود تھے جو فیض کے ساتھ تھے۔ ’منظوری تو دور اسمبلی میں پیش کرنے کی جرات بھی نہیں ہوگی‘، علی امین کی آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفتآئینی ترمیم پر فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم اور بلاول کا اتفاق
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کی تقرری کا سارا معاملہ جوڈیشری کے پاس ہے ایک ایک چیمبر سے پانچ پانچ وکیل جج ہیں، سیاست دانوں کا احتساب ہوتا ہے، مقدمے بھی بنتے ہیں اور تنخواہ صرف دو لاکھ ہے، ججز کو بھاری تنخواہیں بھی ملتی ہیں اور مراعات بھی لیکن 27 لاکھ کیسز عدالتوں میں پڑے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کیلئے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کل کا احتجاج مؤخر اور سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے: سلمان اکرمبانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، حکومت آئینی ترمیم کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کی مشروط حمایت کردیپی ٹی آئی کاکہنا ہے اگر حکومت ہماری ترمیم منظورکرلےتواتفاق رائے پیدا ہوسکتا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
’حکومت نے جلسے کا این اوسی منسوخ کرکے غیرذمہ داری دکھائی، ایک اور 9 مئی ہو سکتا تھا‘بانی پی ٹی آئی نے بھاری دل کے ساتھ جلسہ موخر کیا، اب انہوں نے کہہ دیا ہے کہ 8 ستمبر کو جلسہ لازمی ہوگا: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
گورنر کے پی نے فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیاپی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی
مزید پڑھ »
مجوزہ آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی سے غیر رسمی بات ہوئی ہے: رانا ثنااللہجن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور
مزید پڑھ »
اسٹیج پر چڑھتے جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا: محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی جلسے سے خطابانقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی نظر آرہی ہے، محمود خان اچکزئی
مزید پڑھ »