آئی ایم ایف سے معاہد ہوجائے گا؟،کیا پاکستان نے تمام شرائط پوری کردیں؟
اسلا م آباد :کیا پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور آئی ایم کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا۔ اس بارے میں آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔ آئی ایم ایف چیف کاکہنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں، اسلام آباد نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، مہنگائی کو کم کرنے کےلیے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کےلیے اقدامات کیے گئے جبکہ ترقیاتی اور سماجی شعبے کےلیے فنڈز بڑھائے گئے ہیں۔ پوری قوم کے ساتھ دھوکہ ہوا،تحریک انصاف کاخاتمہ بہت قریب، اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے: عبدالعلیم خان
ان کا کہنا تھا فارن ایکسچینج کی بہتر کارکردگی اور ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔وزيراعظم نے چند روز میں منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیوا سے آج چوتھا رابطہ کیا، فرانس میں تین ملاقاتوں کے بعد آج ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس کے دوران معاشی صورت حال میں بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گيا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہتی ہوں: ایم ڈی آئی ایم ایف ٹیلیفونک گفتگو میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال02:20 PM, 27 Jun, 2023, اہم خبریں, پاکستان, لندن :وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کو ٹیلی فون کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں، آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹرچند روز میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کیں اور آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے۔ تفصیلات جانیے: imfpakistan imf pakistan DailyJang
مزید پڑھ »
’’آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود معاشی مشکلات کم نہیں ہوں گی‘‘’’آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود معاشی مشکلات کم نہیں ہوں گی‘‘ ARYNewsUrdu IMF Pakistan
مزید پڑھ »
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقراراسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف مؤقف سے مطمئن نہ ہوسکا۔
مزید پڑھ »
حکمران سیاسی جماعتوں نے ثابت کیاکہ ملک اشرافیہ اور مافیا کا ہے :سراج الحق11:23 PM, 25 Jun, 2023, پاکستان, لاہور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدےسے مہنگائی کا سونامی آئے گا۔
مزید پڑھ »
صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ ایک بار پھر گرفتار - ایکسپریس اردوایف آئی اے کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا
مزید پڑھ »