ریاض (وقار نسیم وامق)پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا سعودی وزارت دفاع کا دورہ ، آرمی چیف کو سعودی عرب کی مسلح افواج کے دستوں نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر
پیش کیا.پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں وزارت دفاع کے آفس پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کیا.
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے پیر کو ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ہونیوالی ملاقات میں جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کہا کہ میں ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں آپکا خیر مقدم کرتا ہوں. آرمی چیف جنرل باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،فوجی تعاون اورعلاقائی سکیورٹی پربات چیت
وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل الرویلی اور جنرل باجوہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے، علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مشترکہ فوجی مشقوں اور فوجی تعاون کو بڑھانے پر پر اتفاق کیا گیا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزارت دفاع کی یاداشت کی کتاب میں تاثرات بھی تحریر کیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات - Aaj.tv
مزید پڑھ »
تعلقات کی بحالی کیلئے آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
تعلقات کی بحالی کیلئے آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے - ایکسپریس اردوآرمی چیف کا استقبال سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے کیا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »