آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کتنی توسیع ہوگی فیصلہ ابھی نہیں ہوا،فروغ نسیم

پاکستان خبریں خبریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کتنی توسیع ہوگی فیصلہ ابھی نہیں ہوا،فروغ نسیم
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کتنی توسیع ؟ 6 ماہ یا 3 سال یا پھر۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews

اسلام آباد:سابق وزیرقانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کتنی توسیع ہوگی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع صرف 6 ماہ کے لیے کی گئی ہے یہ کہنا غلط ہے لیکن ان کی مدت کتنی ہوگی اس کا فیصلہ پارلیمنٹ اور حکومت کرے گی۔

سابق وزیرقانون نے مزید کہا کہ برہمی سےمتعلق خبریں غلط ہیں،جھوٹی خبر چلائی گئی کہ میری،شہزاد اکبر کی اور ‏اٹارنی جنرل کی کھنچائی کی گئی،اگر وزیر اعظم ہماری کھنچائی کرتے تو عہدے ‏سے ہٹا دیتے،جھوٹی خبر یں چلانے والوں کے خلاف ملک میں یا باہر قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ فروغ نسیم کا مزیدکہنا تھا کہ آئین اور قانون پر سیاست نہ کی جائے،عدالت کیس کی اہمیت دیکھ کر سماعت کافیصلہ کرتی ہے،آرمی چیف کی نئی مدت آج رات12بجےشروع ہوجائےگی،جسٹس ثاقب نثارکانوٹی فکیشن بھی ان ایڈوانس لیاگیاتھا ،عدالت کی جانب سےسمری مسترد نہیں کی گئی۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق آخری نوٹیفکیشن عدالت نے منظور کیا،عدالت نے کہا آئندہ قانون بنا کر نئے آرمی چیف کا ‏تقرر ہوگا،موجودہ حکومت کے لیے آرمی چیف سے متعلق قانون بنانا اعزاز کی بات ‏ہوگی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے مزید کہا کہ ہم پہلےروزسےکہہ رہےہیں آئین اورقانون پرعمل کریں گے،قانون سازی میں تعیناتی کےطریقہ کارکوواضح کیاجائےگا،ملک دشمن جاری بحث کافائدہ اٹھارہےہیں،ہمیں ملک دشمنوں کو بولنےکاموقع نہیں دیناچاہئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Aaj_Urdu /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آرمی چیف مدت ملازمت کیس: ہم نے از خود نوٹس نہیں لیا، چیف جسٹس پاکستانآرمی چیف مدت ملازمت کیس: ہم نے از خود نوٹس نہیں لیا، چیف جسٹس پاکستانسپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری۔۔۔ تفصیلات یہاں جانئے: AajNews AajUpdates COAS, SupremeCourt
مزید پڑھ »

آرمی چیف کو توسیع کی ضرورت ہی نہیں، چیف جسٹس - ایکسپریس اردوآرمی چیف کو توسیع کی ضرورت ہی نہیں، چیف جسٹس - ایکسپریس اردوجس سیکشن 255 میں کل ترمیم کی گئی وہ آرمی چیف کے متعلق ہے ہی نہیں، چیف جسٹس
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کا فیصلہ محفوظ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

اٹارنی جنرل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق نئی سمری پیش کردیاٹارنی جنرل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق نئی سمری پیش کردیاٹارنی جنرل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق نئی سمری پیش کردی ISPR ArmyChief COAS Extension_Army_Chief BajwaExtention OfficialDGISPR SupremeCourt MoIB_Official CJPKhosa pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیعسپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-06 05:33:00