اس میوے سے آپ موٹاپے کو بھی دور بھگا سکتے ہیں جبکہ روزانہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے یہ ضرور جان لیں Health Food DawnNews
کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ ماہ تک روزانہ اخروٹ کھائیں جائیں تو خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری دیکھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ خون کی شریانوں کے افعال میں خرابی اور خراب کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بناسکتا ہے۔
اس حوالے سے ماضی میں کئی محققین یہ بتا چکے ہیں کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے تو اگر لوگ روزانہ اس کو کھائیں تو ان کا میٹابولک نظام بہتر حالت میں رہتا ہے۔ماضی میں ایک تحقیق بھی کی گئی تھی جس کے دوران سو سے زائد مرد و خواتین پر تجربات کیے گئے جن میں سے 75 میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ تھا۔
محققین نے ان لوگوں کو روزانہ پچاس گرام سے زائد اخروٹ چھ ماہ تک کھلائے تو یہ نتائج سامنے آئے کہ لوگوں کی غذائی عادات کے معیار میں بہتری آئی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوگیا تھا۔ڈیل وئیر یونیورسٹی کی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ روزانہ چند اخروٹ کھانے کی عادت خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے۔ خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آن لائن غیراخلاقی ویڈیوز دیکھنا دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
کیا ذیابیطس کے مریض مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟ - Food - Dawn News
مزید پڑھ »
'گوگل کے بغیر بھی نمبرون کمپنی بن سکتے ہیں' - Mobilephones - Dawn News
مزید پڑھ »
لاہور میں منچلوں نے نابینا گداگر کو بلا کر اس کے جسم میں ہوا بھردی لیکن پھر اس کا کیا اثرہوا؟ جان کرآپ کو بھی شدید دکھ ہوگالاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں منچلوں نے نابینا
مزید پڑھ »
'گھر والے بھی پوچھتے ہیں تمہیں پاکستان ٹیم میں کیوں منتخب نہیں کرتے' - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشافبیجنگ : چین میں کھانسی کی شکایت پر ایک شخص کے گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے گلے کے آپریشن کے ذریعے جونکیں نکال لیں ۔
مزید پڑھ »