ادارہ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملہ: مقدمہ درج

اخبار خبریں

ادارہ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملہ: مقدمہ درج
ادارہ تحفظ ماحولیات لاہورحملہمقدمہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 11 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 49%
  • Publisher: 53%

لاہور میں ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لاہور علی اعجاز کی درخواست پر درج ایف آئی آر کے مطابق پرل پیٹرو فیکٹری واقع 34 کلومیٹر مین فیروز پور روڈ لاہور کا معائنہ کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کم موٹائی والے 25 سے 30 ٹن پولی تھین بیگز دو گاڑیوں میں لوڈ کیے جا رہے تھے۔ محکمہ کی ٹیم نے یہ مواد ضبط کرلیا جس پر فیکٹری کے جنرل منیجر اکرم نے مالک ملک منور کی ہدایت پر 200 سے 300 ورکرز کو بلا کر ٹیم پر حملہ کروایا۔

حملہ آوروں نے محکمہ کی ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے زدوکوب کیا اور قبضے میں لیے گئے ٹرک واپس حاصل کرنے کی کوشش میں ٹیم پر چڑھانے کی کوشش کی جس سے عملے نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی، واقعے کے تمام ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ فیکٹری انتظامیہ نے عملے کو گاڑیوں سمیت آدھے گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور ڈنڈوں کے ذریعے سرकारी املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران ٹیم کے ہمراہ موجود پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیم کو ریسکیو کیا اور واقعے میں ملوث فیکٹری مالک، انتظامیہ اور ورکرز کے خلاف دفعات 186، 148/149، 440، 353/324، 506، 427 اور 425 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ای پی اے حکام نے فیکٹری کو سیل کردیا تھا تاہم آج ڈی جی ادارہ ماحولیات کی ہدایت پر فیکٹری کو ڈی سیل کردیا گیا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور حملہ مقدمہ فیکٹری لاہور ملوث ٹیم ورکرز مالکان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والے کیخلاف مقدمہ درجبجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والے کیخلاف مقدمہ درجبجلی چوری کے آپریشن کے دوران ملزم نے ملازمین کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
مزید پڑھ »

لاہور میں بجلی چوری پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درجلاہور میں بجلی چوری پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درجلاہور میں لیسکو ٹیم نے بجلی چوری کے دوران ملزم عابد کے ساتھ حملہ ہوا جس نے ملازمین کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
مزید پڑھ »

غیرت کے نام پر والدین نے بیٹی پر گولیاں برسا دیں، 20 سالہ شمائلہ اسپتال منتقلغیرت کے نام پر والدین نے بیٹی پر گولیاں برسا دیں، 20 سالہ شمائلہ اسپتال منتقلشمائلہ کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
مزید پڑھ »

نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کینجی اکیڈمی کے پرنسپل نے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کیلاہور پولیس نے نجی اکیڈمی کے پرنسپل کے خلاف مبینہ زیادتی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »

جاہد احمد اور ساتھیوں پر لاہور میں لیسکو ٹیم پر حملے کے مقدمہ، عدالت میں پیشیجاہد احمد اور ساتھیوں پر لاہور میں لیسکو ٹیم پر حملے کے مقدمہ، عدالت میں پیشیپاکستان کے مشہور گلوکار جاہد احمد اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف لاہور میں لیسکو ٹیم پر حملے کے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق، لیسکو ٹیم نے ایک خوبصورتی پارلور میں بجلی میٹر کے خلاف غلطیوں کی جانچ کے دوران جاہد احمد کی اہلیہ نے انہیں بلائے۔ جاہد احمد اور ان کے ساتھیوں نے لیسکو ٹیم کا مقابلہ کیا اور بجلی میٹر کو لیسکو عملے کے ایک ممبر، شہید خان سے زور سے ہاتھ سے چھین لیا اور اپنے ساتھی، عدیل کو دے دیا جو میٹر کے ساتھ جھاپڑی کرکے ہنالک ہو گئے۔
مزید پڑھ »

لاہور: پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کی واردات، مقدمہ درجلاہور: پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کی واردات، مقدمہ درجچند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-20 17:42:09