ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ، حکومت اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کردی

پاکستان خبریں خبریں

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ، حکومت اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کردی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور پیپلز پارٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کی مخالفت کر دی ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے بل کو غیر مناسب قرار دیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی بل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک فی الحال معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا، اس وقت تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا۔ تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ تب کیا جائے، جب ملکی خزانہ یہ بوجھ برداشت کر سکے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مجوزہ بل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مشاورت ضرور ہوئی تھی لیکن حمایت کے لئے حامی نہیں بھری، خوشی ہوگی حکومت ان کی تنخواہ بڑھانے کی بجائے غریب عوام کو فائدہ پہنچائے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق سینیٹ کی قرارداد سے متعلق خبریں درست نہیں، موجودہ حالات میں عوامی نمائندوں کی مراعات میں اضافہ مناسب نہیں ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مجوزہ بل کے حوالے سے مکمل انکار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری ویژن کیساتھ ہیں۔ ادھر پیپلز پارٹی نے مجوزہ بل کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوام کو بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے، اس بل کی حمایت نہیں کر سکتے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

133 برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی سینچری ڈیل کی مخالفت133 برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی سینچری ڈیل کی مخالفت133 برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی سینچری ڈیل کی مخالفت 133BritishMPs BorisJohnson Parliament USCenturyDeal BorisJohnson realDonaldTrump
مزید پڑھ »

اقرا عزیز کی والدہ نے عوام کو گیس کا استعمال کم کرنے کی نصیحت کر دیاقرا عزیز کی والدہ نے عوام کو گیس کا استعمال کم کرنے کی نصیحت کر دی
مزید پڑھ »

50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذ50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذپچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی شرط نافذ تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

مہنگائی کے اثرات: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ، مراعات میں اضافے کا بل تیار - Pakistan - Dawn Newsمہنگائی کے اثرات: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ، مراعات میں اضافے کا بل تیار - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نے ملک سے باہر نہیں جانا، شیخ رشیدنوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نے ملک سے باہر نہیں جانا، شیخ رشیدلاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز نے ملک سے باہر نہیں جانا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں
مزید پڑھ »

دنیا کی سب سے طاقتور دوربین نے سورج میں کیا دیکھا؟دنیا کی سب سے طاقتور دوربین نے سورج میں کیا دیکھا؟پہلی بار سورج کی ایسی ویڈیو منظرعام پر، جس نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔۔۔ یہاں دیکھیں: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 06:53:27