پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ بی بی سی اردو کا لائیو پیج:
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم دیگر رہنماؤں کے برعکس اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ پچھلے 13 ماہ جو کچھ ہوا اس کے اکیلے عمران خان ذمہ دار نہیں ہیں۔ عمران خان کے فیصلوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام نے کرنے ہے کہ عمران خان نے صحیح فیصلے کیے یا نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ ایک المیہ ہے۔ ان کے مطابق ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔ تاہم ان کے مطابق بے گناہ لوگوں کو جلد سے جلد چھوڑنا بھی ضروری ہے۔ اسد عمر کے مطابق اس دن کے مناظر اس وجہ سے بھی میرے دل کو زیادہ لگے کیونکہ میرا تین نسلوں سے فوج سے تعلق ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تحریک انصاف چھوڑنے والے عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شاملاس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے تجرمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ہونی چاہیے۔
مزید پڑھ »
5 ماہ میں پی آئی اے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے کتنے واقعات ہوئے؟ اعداد و شمار آگئےذرائع کے مطابق اس دوران پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات جانیے: DailyJang PIA
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان - ایکسپریس اردوفوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے جو قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہیں، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصفعسکری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے، وزیر دفاع
مزید پڑھ »
کراچی سے پکڑے گئے پی ٹی آئی افراد کو چھوڑ دیا گیا، سعید غنیصوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سے پکڑے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »