ہم حالت جنگ میں ہیں، بنیامن نتن یاہو
سنیچر کے روز اسرائیلی علاقوں میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے حملوں کے بعد کئی گھنٹے تک اسرائیل میں اپنے گھروں میں محصور افراد ٹی وی سٹیشنز کو فون کر کے یہ اطلاع دیتے رہے کہ فلسطینی عسکریت پسند ان کے قصبوں اور گاؤں میں گھس کر ایک شدید اور اچانک حملہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
ایک رہائشی نے چینل 12 کو بتایا کہ ’قصبے کی دوسری جانب سے فائرنگ ہو رہی ہے، میں گھر پر ہوں اور میں ان کی آوازیں اپنے گھر کے باہر سن سکتا ہوں۔ ہم یہاں خاموشی سے بیٹھے ہیں، پورا قصبہ خاموش ہے تاکہ وہ ہمارے گھروں میں نہ آئیں۔‘ ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے درجنوں اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ سدیروٹ نامی قصبے میں اسلحہ بردار جنگجو نے رہائشیوں پر فائرنگ کر دی ہے۔غزہ کی پٹی کے قریب كيبوتز نیریم نامی قصبے کے شہری نے چینل 13 کو بتایا کہ ’میں اپنے ایک ہفتے کے بچے کے ساتھ گذشتہ دو گھنٹوں سے شیلٹر میں موجود ہوں اور میرے گھر کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔‘
’میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ میں گھر کے باہر بہت زیادہ فائرنگ سن سکتی ہوں، سیف روم کی موٹی دیواروں سے بھی۔ میں بیت الخلا جانا چاہتی ہوں لیکن ایسا کرنے سے بھی ڈر رہی ہوں۔ میں اس سے پہلے کبھی اتنی خوفزدہ نہیں ہوئی۔‘ عسکریت پسندوں کی جانب سے ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے اکثر کے ذریعے تل ابیب اور یروشلم کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں 160 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمیاسرائیل فوج نے حماس کے حملے کے جواب میں غزہ پر فضائی حملے کیے، ہم حالت جنگ میں ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو
مزید پڑھ »
ایلومونیم فوائل سے وائی فائی سگنلز کو طاقتور بنائیں، حیرت انگیز ویڈیوکیا آپ اپنے گھر میں وائرلیس راؤٹر کے سگنلز کی طاقت کو بڑھانے کے ٹول تلاش کر رہے ہیں یا وائی فائی سگنلز آپ کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز یا فیس بک
مزید پڑھ »
عثمان ڈار کی ماں کے ویڈیو بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آگیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار والے کیس میں میرا ردعمل دینا بنتا ہی نہیں، عثمان ڈار کی والدہ کے لیے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار کی والدہ میرے لیے بڑی بہنوں جیسی ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، عثمان ڈار کے گھر والوں کے بیانات میں خاصے تضاد ہیں، ان کے گھر والے والدہ اور بھائی اپنے بیانات کو پہلے آپس میں ملا لیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک ہی دن ایک ہی وقت میں ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کے واقعات پر اب یہ لوگ خود شہادتیں دے رہے ہیں۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا خیال رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ سیاست عثمان نے چھوڑی ہے میں نے نہیں، انہوں نے سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ جو تم چاہتے تھے تم نے کرلیا ، اب میں تمہارا مقابلہ کروں گی۔اب سیاسی میدان میں پتہ چلے گا کہ میں ’’شیر ‘‘کا کیا حشر کرتی ہوں۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیدرلینڈز کو شکست دے دیحیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھ »
اسرائیل پر حملے: ایران کی حماس کو مبارکباد اور حمایت کا اعلانتہران: ایران نے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے پر مبارکباد پیش کی اور حمایت کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »