اسرائیل فوج نے حماس کے حملے کے جواب میں غزہ پر فضائی حملے کیے، ہم حالت جنگ میں ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو
حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے سبب 160 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کردی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔ غزہ اور اردگرد کے اسپتالوں سے عرب میڈیا کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز کے آج کے حملوں میں کم ازکم 160 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا اور آئی ڈی ایف نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم حالتِ جنگ میں ہیں‘ اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ حماس نے ’ایک سنگین غلطی‘ کی ہے اور یہ کہ ’اسرائیل کی ریاست یہ جنگ جیت جائے گی‘۔واضح رہے کہ رواں سال اسرائیل کے مظالم کے نتیجے میں جنوری سے اب تک تاحال 250 سے زائد مظلوم فلسطینی باشندے...
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ہزاروں راکٹ فائر، آپریشن الاقصی طوفان کا اعلانمتعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل، سڑکوں اور گلیوں پر اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں
مزید پڑھ »
اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ، ریزرو فوج طلب کرنے کی منظوری، غزہ پر ...تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ میں بارود
مزید پڑھ »
نابلس:اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہیدمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر وزارت صحت کو نابلس کے قصبے حوارہ میں قابض ریاست کی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت کی اطلاع دی۔قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں ایک عمارت کا محاصرہ کرنے کے بعد حوارہ میں فائرنگ کے حملے میں ملوث شہری کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کا دوسرا حملہ مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ہوا، جب ایک فلسطینی مزاحمتی کارکن نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کی گاڑی پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون آبادکار گھبرا گئی۔ امریکہ نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہیدمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر وزارت صحت کو نابلس کے قصبے حوارہ میں قابض ریاست کی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت کی اطلاع دی۔قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں ایک عمارت کا محاصرہ کرنے کے بعد حوارہ میں فائرنگ کے حملے میں ملوث شہری کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کا دوسرا حملہ مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ہوا، جب ایک فلسطینی مزاحمتی کارکن نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کی گاڑی پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون آبادکار گھبرا گئی۔ امریکہ کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا اعلان
مزید پڑھ »