اسلام آباد میں ضلعی عدلیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ یہ دو جج سپریم کورٹ میں تعینات ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں نے شرکت کی.
ضلعی عدلیہ کے ججوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ساتھ ساتھ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سمیت دیگر ہائی کورٹس سے آنے والے ججوں کے اعزاز میں یہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ 5 ججوں نے شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ جانے والے دو ججوں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہائی کورٹ کے جج کے لیے نامزد ہوئے لیکن بن نہ سکے ان کے لیے بھی مایوسی کی بات نہیں، اس سال اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، مجھے آپ کے کام پر فخر ہے، جن ججوں کی ترقی ہوئی ان کو مبارک باد اور جن کی ترقی نہیں ہوئی وہ بھی مایوس نہ ہوں، آپ بہترین کام کر رہے ہیں، آپ کا وقت بھی آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جج سائلین کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، میں اس سفر میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں مگر آپ لوگ میرے دل میں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے ضلعی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میرے دروازے بھی ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔ جسٹس سرفراز ڈوگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، آپ سبھی کسی بھی مسئلے کے لیے میرے پاس آسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججوں کے 90 فیصد فیصلے ہائی کورٹ میں برقرار رہے، یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججز اچھا کام کر رہے ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ جیسا کہ جسٹس ڈوگر نے کہا میرے دروازے بھی ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے چیف جسٹس عامر فاروق اور سینئر ترین جج جسٹس سرفراز ڈوگر کو شیلڈ پیش کی
SUPREME COURT ISLAMABAD HIGH COURT DISTRICT COURT JUDGES JUSTICE
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ؛ چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے اعزاز میں عشائیہ، 5 ججوں کی عدم شرکتاسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کی جانب سے دیے گئےعشائیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں نے شرکت کی
مزید پڑھ »
چیف جسٹس آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاسچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں بالترتیب دو اور 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھ »
صدر مملکت نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ منظور کر دیاصدر مملکت نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت قانون نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد بار کونسل نے دوسرے صوبوں کے ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعیناتی پر تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے اور اسلام آباد کی وکلا برادری کے حقوق اور نمائندگی کو کمزور کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
جیل رولز کے تحت عمران خان کی بیرون ملک بچوں سے فون پر بات نہیں کروا سکتے، سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیلاسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایتاسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام کو پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی
مزید پڑھ »
ججز ٹرانسفر کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا رد عمل سامنے آگیااسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس کا پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خط
مزید پڑھ »