اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی سینیارٹی بحال کرنے اور چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے دوسرے ہائی کورٹس سے آنے والے ججوں کی سنیارٹی کے خلاف دائر ریپریزینٹیشن مسترد کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریپریزنٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی سینیارٹی بحال کرنے اور چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تینوں ٹرانسفر ججوں کی دوسرے، 9 ویں اور بارھویں نمبر کو درست قرار دیا تھا اور 5 ججوں کی ریپریزینٹیشن مسترد کردی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں ججوں کی تعیناتی، تبادلے اور ججوں کے حلف سے متعلق آئین کی متعلقہ شقوں کو بھی آرڈر کا حصہ بنایا تھا اور بھارتی ججوں کے تبادلے کا حوالہ اور حلف کے متن کو بھی آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 جون 2015 کو بطور ہائی کورٹ جج حلف اٹھایا، جسٹس خادم حسین سومرو نے 14 اپریل 2023 کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف نے 20 جنوری 2025 کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا تھا۔ خیال رہے کہ نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج بنائے گئے ہیں، جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت نے تین صوبائی ہائی کورٹس سے ججوں کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی سنیارٹی لسٹ میں تبدیلی پر اعتراض اٹھایا تھا اور ریپریزنٹیشن چیف جسٹس عامر فاروق کو بھجوائی تھی جو مسترد کی گئی
ISLAMABAD HIGH COURT CHIEF JUSTICE AMIR FAROOQ JUDGES SENIORITY SUPREME COURT REPRESENTATION
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جیل حکام کا رویہ آئین اورقانون کیخلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کی سہولتوں سے متعلق نظر ثانی درخواستبچوں کے ساتھ ہفتہ وارفون کال یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایتاسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام کو پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی
مزید پڑھ »
بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی،جسٹس محسن اخترکیانیعدالتیں بدلہ لینے کی جگہ نہیں اور نہ ہی وکیل ٹولز ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
مزید پڑھ »
جیل رولز کے تحت عمران خان کی بیرون ملک بچوں سے فون پر بات نہیں کروا سکتے، سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیلاسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »
ججز ٹرانسفر کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا رد عمل سامنے آگیااسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس کا پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خط
مزید پڑھ »
صدر مملکت نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ منظور کر دیاصدر مملکت نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت قانون نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد بار کونسل نے دوسرے صوبوں کے ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعیناتی پر تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے اور اسلام آباد کی وکلا برادری کے حقوق اور نمائندگی کو کمزور کرتا ہے۔
مزید پڑھ »