اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں بینک منیجر کو ضمانت دی

LAW خبریں

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں بینک منیجر کو ضمانت دی
ISLAMABAD HIGH COURTSHAHID HUSSAIN KHANTAX FRAUD
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 53%

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے برانچ منیجر شاہد حسین خواجہ کو ضمانت دی دی ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے برانچ منیجر شاہد حسین خواجہ کی ایک سو روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی کرمنل کارروائی کو اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے فیصلے کی کاپی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوانے کا حکم دیا جبکہ مجسٹریٹ کا ملزم کے ریمانڈ اور ماتحت عدالت سے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلہ کو باعث شرم قرار دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ قانون کی خلاف ورزی میں کارروائی پر ایف بی آر

اور ٹیکس آفیشلز کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا، جسٹس بابر ستار نے کراچی کے نجی بینک کے منیجر شاہد حسین خواجہ کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر کو پاور کمپنی کا اکاؤنٹ کھولنے میں اعانت پر گرفتار کیا گیا۔ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے قانون کے مطابق ٹیکس پیئر پر واجب الادا ٹیکس کا تعین ہی نہیں کیا اور درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا علم ہونے کے باوجود کرمنل کارروائی شروع کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسٹیٹ نے درخواست گزار کے ٹیکس فراڈ کے جرم میں ملوث ہونے کا کوئی مواد پیش نہیں کیا۔ ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے درخواست گزار کے آزاری، وقار اور برابری کے آئینی حقوق مجروح کیے گئے، شرم کی بات ہے کہ ریمانڈ دینے والے مجسٹریٹ اور ضمانت مسترد کرنے والی عدالت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شقوں کا خیال نہیں رکھا، عدالت توقع کرتی ہے کہ ٹرائل کورٹ اس کارروائی کی قانونی حیثیت کو مدنظر رکھے گی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ISLAMABAD HIGH COURT SHAHID HUSSAIN KHAN TAX FRAUD BAIL LEGAL RIGHTS

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں ضمانت منظور کر لیاسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں ضمانت منظور کر لیاسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے برانچ منیجر شاہد حسین خواجہ کی ایک سو روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ، ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی گمراہی پر تنقید، بینک منیجر کو ضمانت دے دیاسلام آباد ہائی کورٹ، ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی گمراہی پر تنقید، بینک منیجر کو ضمانت دے دیاسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے منیجر کو 100 روپے کے مچلکوں پر ضمانت دے دی۔ عدالت نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قانون کے مطابق ٹیکس دہندگان پر واجب الادا ٹیکس کا تعین ہی نہیں کیا اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا۔
مزید پڑھ »

توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکامتوشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکاماسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »

پی آئی اے کی نجکاری میں حائل 2 بڑی رکاوٹیں دورپی آئی اے کی نجکاری میں حائل 2 بڑی رکاوٹیں دورآئی ایم ایف نے حکومت کو نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دے دی
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کیخلاف درخواست؛ ملزم کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کرسکتی ہے، عدالتبشریٰ بی بی کیخلاف درخواست؛ ملزم کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کرسکتی ہے، عدالتاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »

ڈی چوک سے گرفتار 3 کم عمر بچوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکمڈی چوک سے گرفتار 3 کم عمر بچوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکمانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-24 03:25:39