اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کوغلط بیان کرنے کے کیس میں قمر باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست پرنوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے صحافی جاوید چوھدری، شاہد میتلا، پیمرا اورپریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کیا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ غلط اور من گھڑت طریقہ سے مختلف ایونٹس کو ظاہرکرکے داغدار کیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج درخواست کے بعد بار بار استدعا کی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نے صرف ویورشپ کیلئے دو آرٹیکل لکھے جس کا معاشرے پر منفی اثر پڑا، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کرمنل رویہ سامنے آیا۔ درخواست میں کہنا تھا کہ کرمنل ایکٹ باجوہ اور فیض حمید کی ملی بھگت سے ہوا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض قانونی رکاوٹ عبورکرکے سنگین جرم کےمرتکب ٹھہرے، توجہ حاصل کرنے کیلئے صحافت کی آڑمیں آرٹیکلزسے ریاستی ادارے کی منفی تصویرپیش کی گئی، ایسےواقعات کے تناظر میں عوام اور اداروں میں عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قمر باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیااسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کوغلط بیان کرنے کے کیس میں قمر باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس غلط بیان کرنے کا کیس، ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کوغلط بیان کرنے کے کیس میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندار ج کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ، درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو متعدد مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، ایف آئی اے کو حکم دیا جا
مزید پڑھ »
عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاریسعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ساتھ ہی تمام ٹکٹ بکنگ سینٹر کو ہدایات جاری کردی ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت کا ایواسٹین انجکشن کی لیبارٹری سے جانچ کرانے کا فیصلہاسلام آباد : حکومت نے ایواسٹین انجکشن کی لیبارٹری سے جانچ کرانے کا فیصلہ کرلیا، سٹریلٹی ٹیسٹ کے ذریعے انجکشن کے اجزا کا تجزیہ جاری ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت کا ایواسٹین انجکشن کی لیبارٹری سے جانچ کرانے کا فیصلہاسلام آباد : حکومت نے ایواسٹین انجکشن کی لیبارٹری سے جانچ کرانے کا فیصلہ کرلیا، سٹریلٹی ٹیسٹ کے ذریعے انجکشن کے اجزا کا تجزیہ جاری ہے۔
مزید پڑھ »
کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہسیکورٹی اداروں نے طیارہ گرنے کے مقام کو سیل کردیا ہے، جبکہ طیارے کے ملبے کو ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »