وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کرے، عدالت کا حکم تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں پرتشددفوری روکنےکاحکم دیتے ہوئے اسکولوں میں بچوں پرتشدد پرپابندی لگادی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بچوں پرتشدد اورجسمانی سزا پرپابندی کے لیے معروف گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت شہزاد رائےکےوکیل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد رائے زندگی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 2اسکول چلارہے ہیں، بچوں پر آج بھی تشدد ہوتا ہے اور جسمانی سزا دی جاتی ہے، کچھ روز قبل لاہور میں ایک پرائیویٹ اسکول میں حنین بلال پر بھی اسی طرح تشدد کیا گیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا قومی اسمبلی نے کوئی بل بھی پاس کیا تھا، جس پر شہزاد رائے کے وکیل نے کہا سیاسی معاملات کی وجہ سے قانون سازی نہیں ہو پارہی، آج بھی اسکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا دی جاتی ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔ عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں پرتشدد فوری روکنے کا حکم دیتےہوئے کہاکہ وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کرے ۔شہزاد رائے نے درخواست میں داخلہ،قانون، تعلیم اور انسانی حقوق کے سیکریٹریزسمیت آئی جی پولیس اسلام آباد کو بھی فریق بنایا ، بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کر دی
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی لگا دی - ایکسپریس اردواسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں پر تشدد فوری روکنے کا حکم دے دیا
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کر دی
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرنے کا حکماسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرنے کا حکم IHC Restores Pakistan Medical Dental Council ArifAlvi PTIofficial MoIB_Official pid_gov HighCourt Islamabad
مزید پڑھ »
کرونا وائرس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستانیوں کو چین سے واپس لانے کا حکماسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا وائرس سے متعلق حکومتی
مزید پڑھ »