اسلام آباد ہائیکورٹ: چیف جسٹس کے سیکریٹری میں کورونا وائرس کی تشخیص ARYNewsUrdu COVID19
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اسد کھوکھر کا چیک اپ ہائیکورٹ ڈسپنسری میں کیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق اسد کھوکھر کو کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے شفا انٹرنیشل اسپتال بھجوا دیا تھا، اسد کھوکھر میں کرونا وائرس کی علامات دیکھی گئیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کروانے کے لیے شفا انٹرنیشل اسپتال میں اپوائنمنٹ طے کروایا گیا۔دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری برانچ کو سیل کر دیا ہے۔ رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز ہیں پر عمل...
رجسٹرار کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ اس وقت کورٹ روم میں سماعت کر رہے ہیں، سماعت کے بعد معاملہ ان کے نوٹس میں لایا جائے گا جس کے بعد چیف جسٹس اور رجسٹرار آفس کے تمام ملازمین کے بھی کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کے لیے چیف جسٹس کے سیکریٹری بلاک کو سیل کر دیا گیا ہے، بلاک کو سینی ٹائزر واش کے بعد اور ڈاکٹروں کی اجازت سے پھر کھولا جا سکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان کا کورونا کے صرف مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
”کورونا وائرس کے مریض ہسپتال آنے کے بجائے مرض چھپا رہے ہیں “کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں آ رہے، دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے
مزید پڑھ »
’کورونا کے خطرے کے باوجود وہ اپنے مریضوں کی خدمت کرتے رہے‘برطانیہ کے قومی صحت کے ادارے میں سیاہ فام، ایشائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 35 فیصد کے قریب ہے۔ اب تک یہاں 31 ڈاکٹر کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تعداد چھ ہے۔
مزید پڑھ »