اسٹاک ایکسچینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے، بڑا انکشاف

پاکستان خبریں خبریں

اسٹاک ایکسچینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے، بڑا انکشاف
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

اسٹاک ایکسچینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے، بڑا انکشاف ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں دہشت گردوں نے دستی بموں کا استعمال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھی دہشت گردوں نے دستی بم استعمال کیے ہیں اسی لیے اسٹاک ایکسچینج حملے اور چائنیز قونصلیٹ حملے میں مماثلت لگ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے برآمد اسلحے کا فرانزک کیا جارہا ہے، فرانزک کے بعد چینی قونصلیٹ حملے میں استعمال اسلحے کی رپورٹ سے میچ کیا جائے گا۔

یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔ دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صدر اور وزیراعظم کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت - Pakistan - Aaj.tvصدر اور وزیراعظم کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 5 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک - ایکسپریس اردوپاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 5 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک - ایکسپریس اردوحملےمیں ملو ث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،کلیئرنس آپریشن جاری،ترجمان سندھ رینجرز
مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمتوزیراعظم عمران خان کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمتوزیراعظم عمران خان کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت Islamabad PMImranKhan Condemns Terrorist Attack PakistanStockExchange Karachi MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 22:59:04