مچل اسٹارک کی جانب سے کوشل پریرا کو وارننگ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آسٹریلوی پیسر نے انھیں کریز سے باہر ہونے کے باجود منکڈ کرنے سے گریز کیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین اہم میچ میں مچل اسٹارک بولنگ کررہے تھے، جس دوران وہ دوڑتے ہوئے گیند پھینکنے آئے تو انھوں نے دیکھا کہ سری لنکن بیٹر کوشل پریرا ڈیلیوری سے قبل ہی کریز سے باہر موجود ہیں۔
کینگرو بولر بولنگ کرانے سے گریز کرتے ہوئے وہیں رک گئے اور کریز چھوڑنے کی کوشش پر سری لنکن بیٹر کو وارننگ دے ڈالی جس کی ویڈی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ لیفٹ آرم پیسر نے کوشل کو منکڈ کرنے سے گریز کیا، اس دوران اسٹارک نے امپائر کے پاس جاکر ان سے بھی کچھ گفتگو کی جس کے بعد وہ دوبارہ سے رن اپ لینے کے لیے چلے گئے۔واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم کو ورلڈکپ کے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم کینگروز نے سری لنکا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی ہے۔ آئی لینڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز اسکور کیے تھے، آسٹریلیا نے باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر مذکورہ ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسٹارک نے پریرا کو منکڈ کے بجائے وارننگ دیکر چھوڑدیا! ویڈیو وائرلمچل اسٹارک کی جانب سے کوشل پریرا کو وارننگ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آسٹریلوی پیسر نے انھیں کریز سے باہر ہونے کے باجود منکڈ کرنے سے گریز کیا۔
مزید پڑھ »
سائفر کیس کی جیل سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گاعمران خان نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے
مزید پڑھ »
ڈیوڈ وارنر کی گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کرنے کی ویڈیو وائرلگراؤنڈ اسٹاف پچ پر کور ڈھکنے پہنچے تو باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے ڈیوڈ وارنر بھی ان کی مدد کو آگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »
خاتون نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کردی، ویڈیو وائرلبھارت میں خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »
اسرائیل نے حماس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردینیول کمانڈو بلال الکیدرا یہودی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز تھے، اسرائیلی فوج
مزید پڑھ »
بابر کی سالگرہ پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے گلدستہ دینے کی ویڈیو وائرلبابر اعظم نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، اس موقع پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے انھیں گلدستہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »