اسکولز میں بچوں کی حاضری، وزیرتعلیم سندھ کا اہم اعلان
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کوووڈ کے خاتمہ تک ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے پر پابند ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے ایک جانب 100 فیصد بچوں کی اجازت کا اعلان کیا جاتا ہے تو دوسری جانب ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی کہا جارہا ہے اور جو حالات اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں بالخصوص نجی تعلیمی اداروں میں ہے اس میں یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ 100فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو یوسی کی سطح پرٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد میرٹ پر بھرتیاں کرنے جارہے ہیں جبکہ اساتذہ کی ٹراسفر کی پالیسی کو بھی شفاف بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے تین کیٹگریز بنائی گئی ہیں اساتذہ اب خود پورٹل کے ذریعے درخواست دیں گے اور انہیں کسی قسم کی کوئی درخواست براہ راست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ صوبے بھر کے 7 ہزار ایسے اسکولز جو اساتذہ کی گذشتہ کئی سالوں سے بھرتیوں پر پابندی کے باعث بندش کا شکار ہیں ان میں ٹرانسفر کا عمل شروع کیا گیا ہے البتہ باقی مانندہ ٹراسفرز نئے تعلمی سال کے بعد اگست میں ہوں گے سندھ میں 6 ہزار اسکولز کو کلاسٹر کرکے وہاں ایک ایک سیکنڈری اسکول کے حوالے سے بھی کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور 2 ہزار سیکنڈری اسکولز کے لئے رواں سال مختلف منصوبے بنائے گئے ہیں اس سال پی ایس ٹی اساتذہ کا گریڈ 9 سے بڑھا کر 14 کردیا گیا...
ان کا کہنا تھا کہ پرائمری ٹیچر بھرتی ہونے والے اساتذہ کا پرموشن ضرور ہوگا لیکن وہ پرائمری ٹیچر ہی رہے گا ایم کیو ایم اگر سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی تو اسے سیاسی فائدہ ہوگا اور اسے سندھ میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست کے حصول میں آسانی ہوگی اور پیپلز پارٹی کو فائدہ وفاق کی سیٹ کے لئے ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے واقعات میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟حالیہ عرصے کے دوران دنیا بھر میں ایک ہی وقت میں دو بچوں کی پیدائش کے کیسز میں غیر مسبوق اضافہ سامنے آیا ہے۔ ماہرین نے اس کے دو اسباب بیان کیے ہیں۔ پہلا سب
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں جڑواں بچوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ - BBC News اردودنیا میں اس وقت ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ سنہ 1980 کی دہائی سے تاخیر سے بچے پیدا کرنے کا رجحان اور آئی وی ایف جیسی طبی تکنیکوں سے جڑواں بچوں کی شرح میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
رمضان میں کم عمر بچوں کی مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عائد | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کراچی میں گرمی کی شدید لہر ، 4اپریل سے موسم میں بہتری کی امکانکراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم چار اپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔
مزید پڑھ »
چینی مافیا کی یورپ میں اربوں کی بے نامی جائیدادیں: تحقیقات میں نئے انکشافات
مزید پڑھ »