افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

پاکستان خبریں خبریں

افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا ARYNewsUrdu

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان طالبان کا ایک وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آ رہا ہے۔

ذرایع نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے، یہ وفد افغان دھڑوں میں مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان میں معاملات تیزی سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔گزشتہ ماہ افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔ رواں ماہ 14 تاریخ کو افغانستان کی حکومت نے ملک میں مستقل قیام امن کے لیے اپنی قید میں موجود آخری 400 طالبان جنگ جوؤں کو بھی پُل چرخی جیل سے رہا کر دیا ہے۔ افغان حکومت کے اس عمل کے بعد طویل عرصے سے تعطل کے شکار بین الافغان امن مذاکرات کی راہ میں موجود بڑی رکاوٹ دور ہونے کا امکان ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سول ایوارڈ دینے کا معاملہ، علی ظفر کی وکیل کا ردعملسول ایوارڈ دینے کا معاملہ، علی ظفر کی وکیل کا ردعملگلوکار علی ظفر کی وکیل نے خواتین کے حقوق سے متعلق آواز اٹھانے والی مختلف تنظیموں کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم کو لکھے گئے خط کا جواب دے دیا
مزید پڑھ »

ترک صدر کا بحیرہ اسود میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کا اعلان - World - Dawn News
مزید پڑھ »

حکومت کا نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوحکومت کا نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ - ایکسپریس اردونوازشریف علاج کے بہانے گئے مگرلندن میں ایک ایکسرےتک نہیں کرایا، وفاقی وزیراطلاعات
مزید پڑھ »

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل  googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1586849257298-0'); });
مزید پڑھ »

نیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہنیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »

نیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہنیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 03:39:28