الحمدللہ، آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے ٹویٹس

پاکستان خبریں خبریں

الحمدللہ، آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے ٹویٹس
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

الحمدللہ، آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے ٹویٹس ARYNewsUrdu IshaqDar IMF

آئی ایم ایف سے پاکستان کا 3 ارب مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الحمدللہ کے ٹویٹس کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے اور آئی ایم ایف کی جاب سے اس معاہدے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا جو آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر اور ان کی ٹیم نے کیے اور پاکستانی حکام سے اصلاحات پر مسلسل رابطے کیے۔

پاکستان جو مذکورہ معاہدے کے لیے کئی ماہ سے سرتوڑ کوششیں کر رہا تھے اور معاہدے کی تکمیل کے لیے کئی سخت شرائط بھی مانی اور انہیں نافذ العمل کیا۔ اب معاہدہ ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی نمائندے مسرور دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے یہ آئی ایم ایف سے ہونے والا معاہدہ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ کا آغاز الحمدللہ سے کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاکستان نے9 ماہ کیلیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر اسٹاف کی سطح کا معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ہوں گے اور اس سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Alhamdulillah, I am pleased to announce that Pakistan has reached a Staff-Level Agreement with the IMF on a nine-month US$3 billion Stand-By Arrangement.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گزشتہ حکومت کی نااہلی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا: شہباز شریفگزشتہ حکومت کی نااہلی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا: شہباز شریفاجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ ہوا بازی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف سے ایک دو روز میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکانآئی ایم ایف سے ایک دو روز میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکانآئی ایم ایف سے ایک دو روز میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیاپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیاعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہے۔ مزید پڑھیے:
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-26 15:35:34