'درخواست گزار توہین عدالت ثابت کرنے میں ناکام رہے' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان سے نااہلی کی درخواست پرجواب طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سید علی محمد بخاری پیش ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان کے وکیل سید علی محمد بخاری نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار توہین عدالت ثابت کرنے میں ناکام رہے،ایک اخبار کی خبر پر توہین عدالت لگا کر نا اہل نہیں کیاجا سکتا،درخواست قابل سماعت نہیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تقریر کا ٹرانسکرپٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں،پیمرا کو اس کیس میں پارٹی بنایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان سے نااہلی کی درخواست پرجواب طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ ،پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق کیس اسلام آبادہائیکورٹ کو منتقل ،سندھ اوربلوچستا ن ہائیکورٹس کو فیصلہ سنانے سے روک دیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے متعلق
مزید پڑھ »
بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے جارہی ہے؟ گورنر پنجاب نے اہم انکشاف کردیالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیاتی
مزید پڑھ »
آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں:فردوس عاشقآئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں:فردوس عاشق Pakistan FirdousAshiqAwanTweets pid_gov MoIB_Official Dr_FirdousPTI PTIofficial
مزید پڑھ »
سسٹم کے اندر کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کرینگے، فردوس عاشق | Abb Takk News
مزید پڑھ »