الیکشن کمیشن نے فواد کے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

پاکستان خبریں خبریں

الیکشن کمیشن نے فواد کے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چوہدری فواد حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے. DailyJang

اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے جھوٹے الزام لگانے والوں کو اپنے ماضی پر نظر رکھنی چاہئے اور اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا چاہئے اور اس غلط فہمی کو بھی دور کر دینا چاہئے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباؤ میں آ جائے گا الیکشن کمیشن ہرگزہرگز کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا .

ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چوہدری فواد حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے. ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تمام بھرتیاں قواعد وضوابط کے تحت مکمل طور پر شفاف طریقے سے کی گئی ہیں اور کمیشن کے کسی بھی بڑے عہدیدار کے رشتہ دار کو بھرتی نہیں کیا گیا اس طرح الیکشن کمیشن میں جتنے بھی ٹیکنیکل اور پروفیشنل افراد کو لگایا گیا ہے ان کو ری ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت اور قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے لگایا گیا ہے اس کےعلاوہ جہاں پر بھی اشتہار دینے کی ضرورت تھی اس کے بغیر کوئی بھرتی نہیں کی...

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے دفاتر کیلئے کوئی بھی نجی اراضی نہیں خریدی کمیشن کے تمام دفاتر صرف سرکاری زمین پر بنائے گئے ہیں اور کسی قسم کی پرائیویٹ نہیں کی گئی سرگودھا کا الیکشن کمیشن کا دفتر پنجاب حکومت کی زمین پر بنایا جا رہا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں الیکشن کمیشن کو دی گئی تھی اس کے علاوہ جو بھی زمین دفاتر کیلئے حاصل کی گئی ہے وہ پنجاب حکومت سے سرکاری ریٹ پر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حاصل کی گئی جس کی قیمت وفاقی حکومت کے خزانے سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب حکومت کو منتقل کی گئی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-12 17:33:01