جنوری 2020ء سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7 اعشاریہ 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی، فچ سلوشنز
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ سلوشنز نے سال 2020ء کے دوران پاکستان میں امریکی ڈالر کی اوسطاً قدر 163 روپے اور 2021ء میں 171 روپے رہنے کی پیش گوئی کردی۔
بدھ کو فچ سلوشنز کی جانب سے جاری کردہ پاکستانی کرنسی کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020ء سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مجموعی طورپر 7 اعشاریہ 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر پر اگرچہ بڑے پیمانے کا دباؤ نہیں ہوگا لیکن ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ پالیسی ساز عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر افراط زر کے دباؤ کو کم رکھنے کے لیے روپے کی قدر کو مزید گرنے دیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور اس مد میں موخر ادائیگیوں کی سہولت کے علاوہ عالمی شراکت دار جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے سے فی الوقت پاکستان کے ذخائر پر بیرونی مالیاتی ادائیگیوں کا دباؤ نظر نہیں آرہا ہے بلکہ مذکورہ عوامل کے سبب پاکستان کے لیے بیرونی معیشت کے حوالے سے درپیش چیلنجز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جرائم کی دنیا میں بھی عورت راج 142 پھولن دیویاں پولیس کی واچ لسٹ میں شامللاہور (ویب ڈیسک) شہر میں جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں خواتین کا اضافہ ہونے لگا، رواں سال سنگین جرائم میں مطلوب ایک سو بیالیس خواتین پولیس کی واچ لسٹ میں شامل
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں نمازِ عید کی ادائیگی کی اجازت لیکن کتنی مساجد میں؟ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں عید کے حوالے سے نئی حکومتی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس
مزید پڑھ »
برطانیہ طیارے میں بم کی اطلاع پر حکام کی دوڑیں لگ گئیںبرطانیہ میں ایک مسافر طیارے کے بیت الخلا میں بم کی اطلاع ملنے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے شہر کراکو سے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں میں کمی کے حوالے سےعالمی ادارے کی رپورٹ بھی آگئیجنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضو ں میں یومیہ کمی کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ بھی آگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا
مزید پڑھ »
کرونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارجاسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکرادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ، شاہ …
مزید پڑھ »
کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں مشیروں کی شمولیت پر حکومت کو نوٹس جاریاسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »