انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر مزید سستا ہوکر 277 روپے سے بھی نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے، رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر 276.83 روپے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری روز 277.62 روپے تھی۔گزشتہ ماہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رواں ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟کراچی : گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 7 پیسے سستا ہوکر 282 روپے سے 277 روپے تک نیچے گرگیا۔
مزید پڑھ »
گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستاپہلےکاروباری روزکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکےمطابق آج پیر کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 79 پیسے کی کمی ہوئی۔جس کے بعد ڈالر 277 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 83 پیسےکی سطح پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک...
مزید پڑھ »
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئیکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈارلر کی قیمت میں 1 روپیہ 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے تک سستا ہوگیاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.
مزید پڑھ »
پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت350 ملین ڈالر رہی
مزید پڑھ »
بابر کی سالگرہ پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے گلدستہ دینے کی ویڈیو وائرلبابر اعظم نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، اس موقع پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے انھیں گلدستہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
بابر کی سالگرہ پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے گلدستہ دینے کی ویڈیو وائرلبابر اعظم نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، اس موقع پر حسن علی کی بیٹی کی جانب سے انھیں گلدستہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »