بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کی جانب سے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں ایمرجنسی درخواست دائر کی گئی ہے۔
بائیٹ ڈانس اور اس کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکی عدالت سے اس قانون پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے کی درخواست کی ہے جس کے تحت 19 جنوری تک ٹک ٹاک کو امریکا میں فروخت نہ کرنے پر اس پر پابندی عائد ہو جائے گی۔درخواست میں کہا گیا کہ 19 جنوری 2025 کو قانون کا اطلاق ہو جائے گا اور ٹک ٹاک کو بند کرنا پڑے گا، جو ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہر ماہ 17 کروڑ سے زائد امریکی شہری استعمال کرتے ہیں۔
کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا تھا۔اس مدت میں کمپنی کو فروخت نہ کرنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے سے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے والی ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی پوزیشن کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ٹک ٹاک کی جانب سے عدالت سے اس معاملے پر 16 دسمبر کو سماعت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی عدالت کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہیو ایس کورٹ آف اپیلز نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔
مزید پڑھ »
لڑکیاں محتاط رہیں، مشی خان نے لیک ویڈیو ٹرینڈ کیخلاف آواز اٹھا دیمتھیرا، ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اور اب امشا رحمان کی نجی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں
مزید پڑھ »
سندھ ہائی کورٹ: پاکستان ریلوے کا کرایہ ادائیگی کیلئے کے الیکٹرک کو دیا گیا نوٹس معطلپاکستان ریلوے صرف بل سے بچنے کیلئے یہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، وکیل کے الیکٹرک
مزید پڑھ »
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکمدسمبر کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات سے ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا خدشہ ہے، ماہرین
مزید پڑھ »
ٹک ٹاک انتظامیہ کی حکومت کو معیاری مواد کی موجودگی کی یقین دہانیٹک ٹاک وفد کی وزیر آئی ٹی سے ملاقات، وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وفد
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیاٹرمپ کے خیال میں ان کی جانب سےکابینہ کیلئے نامزد لوگ امریکا کو پھر سے گریٹ بنائیں گے
مزید پڑھ »