Beyond the Breaking News

امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان

United States News News

امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان
United States Latest News,United States Headlines

گلوکار پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے بعد لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں

گلوکار پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے بعد لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں

امریکی موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ گلوکار ڈیوڈ انتھونی برکی المعروف D4vd ایک ہولناک مقدمے میں پھنس گئے ہیں، جہاں ان پر 15 سالہ لڑکی کے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر سیلسٹے ریواس ہرنینڈز نامی لڑکی کے قتل کا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیا جا چکا ہے، تاہم گلوکار نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایسی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جو گلوکار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاش بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس کے ٹکڑے کیے جا چکے تھے، جس نے کیس کو مزید سنگین بنا دیا۔ مقدمے میں صرف قتل ہی نہیں بلکہ کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نیتھن ہوچمین کے مطابق سزائے موت کی درخواست کے حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپریل 2025 میں گلوکار کے گھر گئی تھی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھی، جبکہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ 2023 سے مسلسل زیادتی کا شکار رہی۔

دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے اور عدالت میں اس کی بے گناہی ثابت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ D4vd نے 2022 میں اپنے ایک گانے کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اس کیس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام میوزک ٹورز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا اور موسیقی کی دنیا میں شدید بحث کا باعث بن چکا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اس کیس کے انجام کے منتظر ہیں۔

سلمان خان کا ورون دھون پر مزاحیہ وار، ویڈیو وائرل

حجاج اور عمرہ زائرین سے ناروا سلوک، بشریٰ انصاری کی سعودی حکام پر تنقید خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

کراچی: فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیسکراچی: فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیسکراچی: فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
Read more »

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا بڑا اقدام، زرعی ٹیکس کا نوٹیفکیشن کالعدم قراراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا بڑا اقدام، زرعی ٹیکس کا نوٹیفکیشن کالعدم قراراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے زرعی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا اور اسے اسمبلی کے استحقاق کے منافی قرار دیتے ہوئے قانونی کمیٹی سے 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔
Read more »

کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تیز رفتار تکمیل کا عزم: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا 68 ارب روپے کے منصوبوں کا اعلانکراچی میں ترقیاتی کاموں کی تیز رفتار تکمیل کا عزم: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا 68 ارب روپے کے منصوبوں کا اعلانمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 68 ارب روپے کی لاگت سے شہر بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے 15 جون تک جاری منصوبوں کی تکمیل کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی پرعزم ہے اور شہر بھر میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
Read more »

رواں سال ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال ہے، میئر کراچی کا جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلانرواں سال ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال ہے، میئر کراچی کا جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلاناس سال 68 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں گے اور 15 جون تک جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
Read more »

Apple’s new CEO revealed: Who is John Ternus?Apple’s new CEO revealed: Who is John Ternus?Apple has unveiled a significant leadership transition, appointing John Ternus as its next Chief Executive Officer, succeeding Tim Cook after his 15-year tenure at the helm of the technology giant.
Read more »

خیبرپختونخوا میں عوام کی زندگی کا معیار: نواز شریف کا سوالخیبرپختونخوا میں عوام کی زندگی کا معیار: نواز شریف کا سوالمیاں نواز شریف نے گلگت بلتستان کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی حکومت سے سوال کیا کہ گزشتہ 15 برسوں میں وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہیں یا نہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی ترقی پر ن لیگ کے کام کو اجاگر کیا اور شہباز شریف سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کا کہا۔
Read more »



Render Time: 2026-05-23 21:56:31