امریکا نے پاکستان کی فنڈنگ میں ساٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ کردیا

پاکستان خبریں خبریں

امریکا نے پاکستان کی فنڈنگ میں ساٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ کردیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریاست ہائے متحدہ امریکا نے پاکستان کو دی جانے والی فنڈنگ میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس بارے میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا۔

امریکی سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف صحت عامہ کے شعبے میں پاک امریکا تعلقات ماہ رمضان اور عید کے موقع پر بدستور بڑھ رہے ہیں۔ امریکا نے فنڈنگ میں ساٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا ہے جس میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا حصہ بھی شامل ہے تاکہ ہسپتالوں میں نازک مریضوں کی دیکھ بھال اور عملے کی تربیت میں توسیع کی جائے اور طبی مراکز میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جائے۔

پال جونز نے بتایا کہ ہم پاکستان کو چوتھی موبائل لیب بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں میں تشخیص اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ 60 لاکھ ڈالر کی اس نئی امداد سے حکومت امریکا کی جانب سے اب تک کی کل امداد اکیس ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔ جس سے امریکا نے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ایک ترجیحی ملک قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے صحت عامہ کے حکام کے مابین تعاون کی کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ یہ واقعی ایک دوطرفہ اشتراک کار ہے۔ ہم پاکستان کی جانب سے امریکا کو حال ہی میں فراہم کیے گئے طبی امدادی سامان پر اس کے شکرگزار ہیں اور دوستی کے اس جذبے کو بے حد سراہتے ہیں۔ ہم مل کر اس وائرس پر قابو پائیں گے اور پاکستانیوں اور امریکیوں دونوں کیلئے ایک صحتمند اور خوشحال مستقبل تعمیر کریں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشافپاکستان میں زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشافآڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں جس رقم کا آڈٹ کیا گیا ہے اس میں سے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم متعقلہ حکام سے بازیاب کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت زکوٰۃ فنڈز سے جو رقم اکھٹی کرتی ہے اس میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد 93 فیصد حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے جبکہ سات فیصد وفاق کے پاس رہتا ہے۔
مزید پڑھ »

امریکا : کرونا کے شکار حجام نے 91 افراد کو کرونا کا مریض بنادیاامریکا : کرونا کے شکار حجام نے 91 افراد کو کرونا کا مریض بنادیاامریکا میں کرونا سے متاثرہ حجام نے 91 افراد میں مہلک ترین کووڈ 19 وائرس منتقل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث
مزید پڑھ »

امریکا میں 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائشامریکا میں 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائشبعض اوقات ایک منہ سے کھارہا ہوتا ہے تو اسی وقت دوسرے منہ سے میاؤں کر رہا ہوتا ہے، بلی کا مالک تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، امریکا اور یورپ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہےسعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، امریکا اور یورپ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہےسعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، امریکا اور یورپ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے EidUlFitr SaudiArabia Turkey Malaysia Iran US Europe Celebrated
مزید پڑھ »

سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، امریکا اور یورپ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہےسعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، امریکا اور یورپ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے
مزید پڑھ »

امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ،تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟جانیئےامریکا میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ،تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟جانیئےواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس دنیا بھرمیں قیمتی جانیں نگلنے میں مصروف ہے، دنیا بھرمیں تین لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 22:52:51