کرونا: اسٹرابیری کھانے سے کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق دل کے امراض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ یہ پھل ہمارے امیون سسٹم کو مضبوط بناتا ہے اور۔۔۔۔۔۔۔ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
دنیا بھر میں دل کی بیماریوں کے باعث انسان زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ اپنے طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی امراضِ قلب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ آرام طلبی، باہر کے کھانے اور ورزش یا چہل قدمی ترک کرنا بھی دل کی بیماریوں کی وجہ ہے۔ تاہم قدرت کی نعمتوں میں پھلوں کی مختلف اقسام ایسی ہیں جو ہمیں دل کے امراض سے محفوظ رکھ سکتی ہیں یا ان کا خطرہ کم سے کم ہوجاتا ہے۔
اسٹرابیری ایسا ہی پھل ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں موجود ایلیجک ایسڈ اور فلیونوائڈز ایسا اینٹی آکسیڈنٹ اثر فراہم کرتے ہیں، جو دل کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ خراب کولیسٹرول کے ان اثرات سے لڑتے ہیں جو شریانوں میں خون گاڑھا کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری استعمال کریں۔
پھلوں کی افادیت سے متعلق متعدد تحقیق سے اس کے مختلف طبی فوائد ثابت ہوئے ہیں۔ طبی محققین کے مطابق اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم اور منرلز ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ طبی ماہرین اسٹرابیری کو وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ کہتے ہیں۔ وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی: اسماعیل راہووفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی: اسماعیل راہو تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ایلس ویلز کی افغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریفامریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نےافغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےکےامن وسلامتی کے لئے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کی آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایتلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ کورونا
مزید پڑھ »
لبنان میں جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کرنے کی اجازتلبنان میں 22 مئی سے جمعے کی نماز مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم فرض نمازیں گھروں میں ہی ادا کرنا ہوں گی۔ذرائع کے مطابق لبنان میں محکمہ
مزید پڑھ »
آذر بائیجان سے ’دل دل پاکستان‘ کی دُھن پیشآذر بائیجان سے ’دل دل پاکستان‘ کی دُھن پیش تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
وہاڑی میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں متاثروہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف فصلیں متاثر ہوگئیں۔وہاڑی کے مختلف علاقوں
مزید پڑھ »