ملزمان کو وزیر آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عرفان، شوکت علی، عمر سلطان، عون ارتضاء، ریاست علی، علی حسن اور محمد اصغر کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں وزیر آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے شہریوں کوعمان، البانیا، سائپرس، اٹلی اور دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے وصول کیے۔ ملزم محمد اصغر نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم نے شہری کو سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی تاہم شہری نے انکار کیا اور وطن واپس آگیا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمرکے مطابق انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل جاری ہے۔ گرفتار انسانی اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔ بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔Feb 27, 2025 01:25 AMگلگت بلتستان؛ یاسین میں دو روزہ قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی کا انعقادپی ایس ایل10؛ کراچی میں کم میچز کیوں رکھے؟ وجہ سامنے آگئیامیتابھ بچن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان؟ اصل معاملہ سامنے آگیاخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے 2 کلو سے زائد آئس برآمدبلوچستان میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث افغان شہری کو گرفتار کیا گیا، اے این ایف
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرلیانسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہباز شریف
مزید پڑھ »
لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیایونانی کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔
مزید پڑھ »
عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتارملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا، ترجمان ایف آئی اے
مزید پڑھ »
بیرون ملک شہری کے اغوا اور تشدد میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتارمحمد شہزاد اور غلام فاروق کو ہری پور سے حراست میں لیا گیا
مزید پڑھ »
پشاور: گردوں اور انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتارملزم ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا جن سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے میں بات ہوئی تھی
مزید پڑھ »