لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز وزیراعظم عمران خان نے اس وقت حاصل کیا جب وہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہے ہیں، وہ پاکستان کے پہلے سیاستدان ہیں جن کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ انسٹا گرام پر تھوڑی دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی یہ تصویر حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ کی ہے۔ اس تصویر میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے روحانی کاموں پر غور کیا اور لوگوں کو کھانا دینے سے بہتر کوئی چیز نہیں نظر آئی۔ اگر دنیا میرے ہاتھ میں ہوتی، تو میں بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانے کے سوا کچھ بھی نہ کرتا۔
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر پر سینکڑوں کمنٹس آئے جبکہ محض چار گھنٹوں کے دوران اسے اب تک 50 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا کی بگڑتی صورتحال پر سنیل شیٹی بھارتی سیاست دانوں پر برہمکرونا کی بگڑتی صورتحال پر سنیل شیٹی بھارتی سیاست دانوں پر برہم ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
امارات نے عیدالفطر پر بچوں کی عیدی پر بھی پابندی لگادی۔متحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر پانچ احتیاطی تدابیرکا اعلان کیا ہے۔ ان میں
مزید پڑھ »
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی - ایکسپریس اردواسرائیل فلسطین کی کارروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے، فرانسیسی نائب وزیر خارجہ
مزید پڑھ »