انصاف کے نظام پرعوام کا اعتماد متزلزل ہوچکا ہے، وزیر اعظم -
معاشرے کے کمزور، بے بس اورلاچار طبقات کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے موجودہ نظام پرعوام کا اعتماد متزلزل ہوچکا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت موجودہ دورِ حکومت میں عوا م کو انصاف کی سہل اور فوری فراہمی کے لئے کی جانے والی قانونی اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام میں بہتری کے لیے عوام کی توقعات موجودہ حکومت سے وابستہ ہیں۔ معاشرے کے کمزور، بے بس اورلاچار طبقات کی آواز بننا اور ان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے موجودہ نظام پر عوام کا اعتماد بہت حد تک متزلزل ہوچکا ہے۔ نظامِ عدل میں پائے جانے والے سقم دور کرنا اور عوام کی آسان، سستے اور فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ فوجداری مقدمات کے نظام میں اصلاحات ، تھانہ کلچر میں تبدیلی، مقدمات کے اندراج، تفتیش، جیلوں میں اصلاحاتی عمل کے حوالے سے بھی روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی...
اجلاس میں وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ علی بخاری و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلی بار ہوٹل میں ہونے کا امکانلاہور: عالمگیر وبا کروناوائرس کے باعث پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں ہونے کا امکان ہے، ایس او پیز کے تحت اسمبلی میں بیٹھنا نہ ممکن قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
واشنگٹن کی میئر کا شہر میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلانواشنگٹن کی میئر کا شہر میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان Washington LockDown Eased Mayor MurielBowser CoronaVirus Reopened Restaurants MurielBowser
مزید پڑھ »
ایران میں چودہ سالہ لڑکی کا ’غیرت کے نام پر قتل‘، ملک میں غم و غصہشمالی ایران میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی 14 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کے اس واقے پر ملک بھر سے شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
مزید پڑھ »
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کورونا کا پھیلاؤ: کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کی سفارشطبی ماہرین نے کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کی سفارش کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کی سفارش طبی ماہرین اور انتظامی افسران کے اجلاس میں کی گئی۔
مزید پڑھ »