اسلام آباد : انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر سماعت سے قبل پیشرفت سامنے آئی ، انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنے پر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ خان نے متفرق درخواست دائر کردی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے، انٹیلی جنس بیورو فیصلے کیخلاف نظر ثانی واپس لینا چاہتا ہے۔ آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، استدعا ہے کہ متفرق درخوست منظور کرکے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل امان اللہ کنرانی نے مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں اور امان اللہ کنرانی شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سےپیش نہیں ہو سکتے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس میں درخواست پر فیصلہ محفوظ
مزید پڑھ »
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے
مزید پڑھ »
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظاسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے
مزید پڑھ »
ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتارگرفتاردہشتگردوں سے بڑی تعداد میں بم، ہتھیار،خود کش جیکٹیں اور مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لیے گئے، انٹیلی جنس منسٹری
مزید پڑھ »