انڈیا: وشاکاپٹنم میں گیس کے اخراج سے 13 افراد ہلاک، سینکڑوں بیمار
Getty Images
نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ونے چند نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اخراج کے بعد کم از کم 300 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جن میں سے تقریباً 80 افراد کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔وشاکھا پٹنم کے پولیس کمشنر آر کے مینا نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے تین کی موت کارخانے کے نزدیک ہوئی اور پانچ افراد نے کنگ جارج ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑا۔
ایک اعلیٰ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ گیس لیک روکنے کی ابتدائی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں تاہم مقامی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اب صورتحال قابو میں ہے۔ آندھرا پردیش کے آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار راجندرا ریڈی نے بی بی سی کو بتایا لیک ہونے والی گیس سٹائرین تھی جسے عام طور پر سرد ماحول میں رکھا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہامریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ Gold Market Business Europe Aisa America GoldRates GoldPrice
مزید پڑھ »