انڈیا: تین ٹرینوں کی ٹکر میں 280 افراد ہلاک، 900 سے زیادہ زخمی
12 منٹ قبل
’میرے ہاتھ اور گردن کے پیچھے چوٹ آئی۔ جب میں ٹرین کی بوگی سے باہر نکلا تو میں نے دیکھا کسی کا ہاتھ ضائع ہو چکا تھا تو کسی کی ٹانگ۔ کسی کا چہرہ بگڑ چکا تھا۔‘ انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں تقریباً 900 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ پر 100 ایمبولینس اور 50 بسیں تعینات کی گئی ہیں اورعینی شاہدین کے مطابق پٹری سے اترنے والی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حادثے میں تین ٹرینیں شامل تھیںایسٹ کوسٹ ریلوے کے اہلکار امیتابھ شرما نے سبرت کمار پتی کو بتایا کہ ’پہلے کورومنڈیل ایکسپریس سٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی اور پٹری سے اتر گئی۔ اس کے بعد دوسری طرف سے آنے والی یشونت پور ہاوڑہ ایکسپریس اس پٹری سے اتری ہوئی ٹرین سے ٹکرا...
سدرن ریلوے نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ریلوے نے لوگوں کی مدد کے لیے ایک عارضی ہیلپ لائن نمبر 044-2535 4771 شروع کیا ہے۔