اگرچہ پنجاب انڈیا کی ایک زرعی ریاست ہے لیکن جانیے کہ اولمپکس میں جانے والے انڈین دستوں میں اس ریاست کے کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی کیوں سمجھی جاتی ہے۔
پنجاب انڈیا کی ایک ایسی ریاست ہے جو آزادی سے پہلے بھی اپنے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے لیے مشہور تھی۔
اس کے بعد وہ وقت آیا جب انڈیا اولمپکس میں اپنے کھلاڑیوں کا باضابطہ دستہ بھیجنے لگا۔ سنہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر کل سات تمغے جیتے۔ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ٹیم کے کھلاڑی گولڈن ٹیمپل پہنچےسنہ 1900 میں پیرس اولمپکس سے لے کر 2020 کے ٹوکیو اولمپکس تک، انڈیا نے کل 35 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں انفرادی مقابلوں میں 23 جبکہ انڈین مردوں کی ہاکی ٹیم کے 12 تمغے شامل...
کرنل بلبیر سنگھ سنہ 1968 کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’انڈیا کے آزاد ہونے سے پہلے ہی پنجاب نے کھیلوں پر غلبہ حاصل کر رکھا تھا جو آج بھی برقرار ہے۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی انڈین مردوں کی ہاکی ٹیم کے نصف سے زیادہ کھلاڑی پنجاب سے تھے۔‘
وہ کہتے ہیں: ’پنجاب میں ہاکی کو مقبول بنانے میں فوج نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سنسار پور کو ہاکی میں اولمپکس میڈل جیتنے والوں کے گاؤں کے طور پر جانا جاتا ہے، جو جالندھر چھاؤنی کے قریب ہونے کی وجہ سے ہاکی کا پاور ہاؤس بن گیا۔‘ سنہ 1932 میں جب اولمپک گیمز سے قبل نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تو پنجاب چیمپئن بنا اور اس چیمپئن ٹیم کے سات کھلاڑی اولمپکس کے لیے 15 رکنی ٹیم کا حصہ بنے۔ انڈیا کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 1932 کے اولمپکس میں لگاتار دوسری بار سونے کا تمغہ جیتا۔
اس ٹیم میں پنجاب کے سید محمد جعفر، علی اقتدار شاہ دارا اور گروچرن سنگھ گریوال تین کھلاڑی شامل تھے۔ یہ تینوں کھلاڑی گورنمنٹ کالج لاہور کی پیداوار تھے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ کے ایس سدھو کا کہنا ہے کہ ’پٹیالہ کے شاہی خاندان نے انڈیا کے اولمپک سفر میں بہت بڑا تعاون کیا، جس سے پنجاب میں کھیلوں کو رفتار ملی ہے۔‘
اس کے ساتھ ہی پنجاب بھی دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ مشرقی پنجاب بھارتی علاقے میں آ گیا جبکہ مغربی پنجاب پاکستان کا حصہ بن گیا۔ تقسیم کی وجہ سے دونوں طرف کے گھروں کی ایک بڑی تعداد تباہ ہو گئی اور انھیں نئے ملک میں جانا پڑا۔ اس دوران دونوں طرف سے لاکھوں لوگ مارے گئے اور پنجاب کو اس تباہی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
گرہانندن سنگھ اور امر کمار دونوں نے 1947 میں صوبہ پنجاب سے قومی چیمپئن شپ کھیلی جو تقسیم کے بعد بالترتیب مغربی بنگال اور ممبئی میں آباد ہو گئے۔ ’آزادی کے بعد پنجاب کے پہلے انسپکٹر جنرل سنت پرکاش سنگھ نے کھیلوں کو زبردست ترقی دی، بعد کے افسران نے ان کی پیروی کی اور ریاستی پولیس فورس میں کھلاڑیوں کی بھرتی جاری رکھی۔‘آزادی سے پہلے بھی پنجاب اپنے پہلوانوں اور ان کی کشتی کے لیے مشہور تھا لیکن تقسیم کے بعد لاہور اور پنجاب کے مشہور گاما پہلوان پاکستان چلے گئے۔
ہریانہ نے ایتھلیٹکس میں باکسر وجیندر سنگھ، پہلوان یوگیشور دت، ساکشی ملک، بجرنگ پونیا، روی کمار اور نیرج چوپڑا جیسے کھلاڑی دیے ہیں جنھوں نے اولمپکس میں انڈیا کے لیے تمغے جیتے تھے۔ پھر 1964 کے اولمپکس میں انڈیا نے ہاکی میں دوبارہ اولمپک گولڈ جیتا اور اس ٹیم کے نو کھلاڑی پنجاب سے تھے جنھوں نے فائنل میں پاکستان کو شکست دی۔
سال 1976 کا اولمپکس انڈین ہاکی کے لیے اچھا نہیں رہا لیکن انڈیا نے ایک بار پھر 1980 کے ماسکو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس ٹیم میں پنجاب کے چار کھلاڑی شامل تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیرس اولمپکس میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگیاولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم سے باہر منعقد کی جائےگی
مزید پڑھ »
نیو کراچی میں 3 سال کی بچی پُراسرار طور پر انتقال کرگئی، والد کا بیوی پر قتل کا الزامآمنہ کے چہرے اور گردن پر زخم کے نشانات ہیں، موت کی وجہ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی: پولیس
مزید پڑھ »
عمران کا اعتراف مقدمے کو سیدھا ملٹری کورٹ لے جائیگا9 مئی کے مرکزی مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوجائے گی جس کے لئے ملزموں کو لاہور یا اس کے نواح کی کسی جیل میں لےجانا ضروری ہوگا: ذرائع
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرلی
مزید پڑھ »
چین، تاجکستان اور افغانستان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں: وزیراعظمپاکستان کی بندرگاہوں کے استعمال کے ذریعے تجارت میں اضافہ کرسکتے ہیں، ریل اور روڈ لنک کے ذریعے علاقائی روابط کو تقویت ملے گی: تاجک صدر کی پریس کانفرنس
مزید پڑھ »
کرکٹ سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا: ذرائع
مزید پڑھ »