میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں ہم آپ سے پیار کرتے ہیں: واسع چوہدری کا سوشل میڈیا پر بیان
پاکستانی اداکار و میزبان واسع چوہدری اور ماڈل سارہ نیلم نے نجی ٹی وی شو کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے نامناسب بیان پر معافی مانگ لی۔اس دوران ماڈل سارہ نیلم کا کہنا تھا کہ ’بیرون ملک سے آئے لوگ پاکستان میں سفید کاٹن کا سوٹ پہن لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم باہر سے آئے لیکن شاید یہ پاکستانی باہر واش روم صاف کررہے ہوتے ہیں‘۔شو کے وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور کڑی تنقید کے بعد میزبان واسع چوہدری کو اوور سیز سے متعلق بیان پر اپنی اور اپنی شو...
ٹوئٹر پر جاری بیان میں واسع چوہدری نے لکھا کہ میں کھلے عام اپنی اورا پنی پوری ٹیم کی طرف سے آپ سب سے معذرت خواہ ہوں،حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ایک احمقانہ، گھٹیا اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا، اس کے بعد ایک کامیڈین نے اس شو میں مذاق کو آگے بڑھایا۔ واسع چوہدری کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں ہم آپ سے پیار کرتے ہیں لیکن غلطیاں اپنوں سے ہی ہوتی ہیں۔ویڈیو بیان میں سارہ نیلم کا کہنا تھاکہ ’کچھ دن پہلے نجی ٹی وی شو سے لیا میرا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا، شو میں دیے گئے میرے بیان سے اوورسیز بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے لیکن کسی کو بھی تکلیف دینا میرا ہر گز مقصد نہیں تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ شو اسکرپٹڈ تھا جس کیلئے مجھے کہا گیا تھا کہ جو چیز بھی بری لگی اسے میں سنجیدہ نہ لوں، یہ سب مذاق تھا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ بات سب کو اتنی بری لگے گی، میں آپ سب سے معافی چاہتی ہوں لیکن اس بیان کے بعد آپ کی تنقید سے مجھے بے حد تکلیف ہوئی ہے‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
منی لانڈرنگ ریفرنس:حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورمنی لانڈرنگ ریفرنس:حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور HamzaShahbaz MoneyLaunderingCase PMLN Lahore AccountabilityCourt NAB HamzaSS pmln_org CMShehbaz GovtofPunjabPK
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی سفیر سے مدد مانگ لیاسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی سفیر سے مدد مانگ لی،
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لیاسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی،
مزید پڑھ »
گرفتار خدیجہ شاہ نے جیل میں بی کلاس مانگ لیلاہور : جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ نے جیل میں بی کلاس مانگ لی، درخواست میرٹ پر ہوئیں تو محکمہ داخلہ کو بجھوا دی جائیں گی۔
مزید پڑھ »
سنیتا مارشل سے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق سوال نادر علی سخت تنقید کا نشانہ بن گئےمعروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پوچھنے اور اُنہیں ہدایت ملنے کی دعا دینے پر میزبان نادر علی سخت تنقید کی زد میں آگئے۔
مزید پڑھ »