اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی ARYNewsUrdu
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی، اوگرا حکام کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے 1287.19 روپے ایم ایم بی ٹی یو کی ڈیمانڈ ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے ڈیمانڈ پر 623.31 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردئیے گئے۔ اوگرا حکام کے مطابق ایس این جی پی ایل کی گیس کی موجودہ قیمت 664.25 ایم ایم بی ٹی یو ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے ڈیمانڈ سے 106.5 فیصد کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ایس ایس جی سی کے لیے 881.53 روپے ایم ایم بی ٹی یو کی ڈیمانڈ ہے، ایس ایس جی سی کے لیے ڈیمانڈ پر 750.90 روپے مقرر کردئیے گئے، ایس ایس جی سی کے لیے گیس کی قیمت ڈیمانڈ سے 17.4 فیصد کم رکھی گئی ہے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مسترد کیا گیا، گیس کمپنیوں نے ریونیو ضروریات کی بنیاد پر قیمتیں بڑھانے کی اجازت مانگی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انسانی حقوق کے مسئلے پر فواد چوہدری نے خواجہ آصف کی حمایت کردیخواجہ آصف کے خلاف فتویٰ بازی کرنے والے نریندر مودی اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
مزید پڑھ »
بشریٰ انصاری نے معافی مانگ لیبشریٰ انصاری نے معافی مانگ لی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »