بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے: اویس لغاری کی پروگرام میں گفتگو
/ فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق 5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے، موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کچھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں کمی ہوگی، عوام سے درخواست کرتاہوں کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں۔آئیسکو، فیسکو، ٹیسکو، کیسکو، گیپکو، پیسکو، لیسکو اور میپکو کے نئے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی سمری بھیجی گئی ہے: ذرائعحکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز زیر غور...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیارسولر پینل صارفین کے مالی فوائد کم ہونگے، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں بھی رجسٹر نہیں کیا جاسکے گا
مزید پڑھ »
تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہیں نہ کہیں تو ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مزید پڑھ »
ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہنیا آئی ایم ایف پروگرام طویل ہوگا، ٹیکس نیٹ آئی ایم ایف کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بڑھانا ہے، محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کر دیعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کی ہے۔
مزید پڑھ »
غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے: اسٹیٹ بینکآئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی تاہم معیشت کو بدستور ساختی رکاوٹوں کا سامنا ہے: مرکزی بینک
مزید پڑھ »
گندم کی درآمد پی ٹی آئی دور میں بننے والے قانون کے تحت ہوئی: انوار الحق کاکڑمیں کوئی مغل بادشاہ نہیں کہ گندم کی درآمد یابرآمدکا حکم جاری کرتا ، اس حوالے سے کوئی اضافی قانون یا اضافی اجازت نامہ پرائیوٹ سیکٹر کو نہیں دیا، سابق نگران وزیر اعظم
مزید پڑھ »