بانی پی ٹی آئی جیل میں تھا، اسے کیا شوق تھا، ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا: روبینہ خان
بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کاچانسلر بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر الزمات کی بوچھاڑ کردی ہے۔
روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تھا اسے کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتا، ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری خود پڑھا لکھا نہیں اس لئے اس کا خیال ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بانی پی ٹی آئی و دیگر امیدواروں سے بہتر ہوں: ریان احمدبانی پی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی 28 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان اپنے نئے چانسلر کا انتخاب کرنے جا رہی ہے، جس کیلئے درخواست گزاروں میں سے ایک جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان بھی تھے۔تاہم، عمران خان حتمی امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پابندی ہٹنے کے فوری بعد عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانے کا حکمبانی پی ٹی آئی کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی
مزید پڑھ »
بشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں، بیرسٹر گوہربانی کی رہائی بھی ہو گی اور میرٹ پر ہوگی، چئیرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
مخصوص نشستوں کا معاملہ، بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیاسپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے: بیرسٹر گوہر
مزید پڑھ »
حتمی مسودے پر مشاورت کریں، بلاول نے بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرادیکل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، بلاول کی پی ٹی آئی چیئرمین کو یقین دہانی
مزید پڑھ »
چانسلر کا انتخاب اور بانی پی ٹی آئی کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئیآکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل اس قدر پیچیدہ ہو جائے گا: برطانوی اخبار
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئےکام کر رہے ہیں: شرجیل میمنبانی پی ٹی آئی کے تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں: وزیر اطلاعات سندھ
مزید پڑھ »