اڑان منصوبہ: نام خوش کن، حقیقت؟

NEWS خبریں

اڑان منصوبہ: نام خوش کن، حقیقت؟
اڑان منصوبہترقیمعیشت
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 53%

نئے سال کے اعلان میں اڑان منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ اس منصوبے کے اہداف خوش کن ہیں لیکن ان کی عملی یقینی کا سوال ابھر رہا ہے۔

اس سلسلے کا تازہ ترین خوبصورت نام سال نو کے آغاز پر اگلے پنج سالہ ترقی اتی منصوبے ’’اڑان‘‘ کی صورت میں سامنے آیا۔ نام میں کیا رکھا ہے؟ اکثر سنا لیکن دیکھنے سننے میں اس کے برعکس ہی پایا۔ خوب نامی میں کچھ تو ایسا ہے کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنے مختلف منصوبوں کے لیے ایسے ایسے نام ڈھونڈ کر لاتے ہیں کہ انسان کو یقین ہو جاتا ہے کہ اب اس کے بعد تو ہر چہ بادا باد… پڑھا لکھا پنجاب، ستھرا پنجاب، گرین پنجاب۔ سال نو کے پہلے دن اگلے پنج سالہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس منصوبے کی

تفصیلات بتائیں۔ ہمیشہ کی طرح ایسے منصوبوں کی تفصیلات خوش کن ہوتی ہیں، سو اڑان منصوبے کے تمام اہداف سن کر دل جھوم اٹھا۔ ان اہداف کو سن کر اگر کسی کے دل میں گمان گزرا کہ وزیراعظم اور ان کی پارٹی گزشتہ 35 سال کے دوران کئی بار حکومت میں رہی تو یہ خوش کن اہداف کیوں حاصل نہ ہو سکے؟ اس کی بھی شافی وضاحت انھوں نے کر دی کہ بھارتی وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ آنجہانی ڈاکٹر من موہن سنگھ نے نواز شریف کا معاشی ماڈل ہی اپنایا تھا جو بھارت اس قدر ترقی کر پایا!! وزیراعظم کے اس اعلان سے پہلے لگ بھگ 50 سال سے ہم یہ سنتے آئے کہ جنوبی کوریا بھی اپنی معاشی ترقی کے لیے ہمارا احسان مند ہے۔ ان کی معاشی ترقی ہمارے سکھائے ہوئے پانچ سالہ منصوبے کی مرہون منت ہے جو ان کے ماہرین نے 60 کی دہائی کے اوائل میں آ کر ہم سے سیکھا البتہ یہ راز کبھی نہ کھل سکا کہ اگر واقعی جنوبی کوریا نے ہم سے زانوئے علم و ادب طے کیا اور اسی سبب اس قدر حیرت انگیز ترقی کر لی تو ہم کیونکر وہیں کے وہیں زانو کے ساتھ زانو لگائے بیٹھے رہے! کیوں ڈاکٹر منموہن سنگھ نواز شریف کا معاشی ترقی ماڈل اپنا کر 90 کی دہائی کے میں بھارتی معیشت کی کایا پلٹنے میں کامیاب ہوئے لیکن ہمارا معاملہ زمین جنبد نہ جنبد گل محمد والا رہا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

اڑان منصوبہ ترقی معیشت بھارت جنوبی کوریا

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

1990 کی دہائی میں غربت اور 2025 کی اقتصادی منصوبہ اڑان پاکستان1990 کی دہائی میں غربت اور 2025 کی اقتصادی منصوبہ اڑان پاکستان1990 کی دہائی میں غربت ایک سنگین مسئلہ تھی۔ بین الاقوامی غربت کی لائن کے مطابق اس وقت دنیا کی سوا ارب آبادی غربت میں رہ رہی تھی۔ 1990 سے 2015 تک اقوام متحدہ کے ملینیم کے مقاصد کے تحت غربت کو مٹانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن نائن الیون اور بعد میں جنگوں کے باعث غربت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ بڑھتی جائے گی۔ 2025 میں پاکستان نے پانچ سالہ اقتصادی منصوبہ 'اڑان پاکستان' شروع کیا ہے۔
مزید پڑھ »

شہباز شریف کی حکومت نے اڑان پاکستان کے نام سے معاشی پلان پیش کیاشہباز شریف کی حکومت نے اڑان پاکستان کے نام سے معاشی پلان پیش کیاشہباز شریف کی حکومت نے اڑان پاکستان کے نام سے ایک معاشی پلان پیش کیا ہے۔ اس منصوبہ میں پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »

اُڑان پاکستان: ایک جامع قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہاُڑان پاکستان: ایک جامع قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہپاکستان کی حکومت نے ’اُڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک اقتصادی منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں اقتصادی نمو، برآمدات اور سماجی شعبوں کے لیے بلند اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیاوزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیاوزیر اعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیاوزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیاآج ایک عظیم دن ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے کا آغاز کیا گیا، شہباز شریف
مزید پڑھ »

فی کس آمدن غربت اور ’’اڑان پاکستان‘‘فی کس آمدن غربت اور ’’اڑان پاکستان‘‘2025 میں ہم نے 5 سالہ قومی اقتصادی منصوبے ’’اڑان پاکستان‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 01:37:51