جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ 'ہم درخواست نمٹادیں اور کل آپ انہیں گرفتار کر لیں وارنٹ جاری کر کے پھر کیا ہوگا؟ ایک کیس میں پہلے ایسا ہو بھی چکا ہے'۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کی ضمانت کی درخواست نمٹادی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ 'نیب کو کسی بھی گرفتاری کا جائز جواز بتانا بھی ضروری ہے، نیب کسی کو ٹارچر کرنے کے لیے گرفتار نہیں کر سکتا، نیب تفتیش کے لیے بھی روز طلب کر سکتا ہے، گرفتار کر کے ہی کیوں سرکار کا خرچ بڑھایا جاتا ہے'۔ نیب نے بتایا کہ 'ہم اس معاملے کے مجرمانہ پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں، عدالت کے سامنے جو کیس ہے وہ ایک سول کیس ہے، ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے'۔عدالت نے استفسار کیا کہ 'نیب کو خدشہ ہے تو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈال دیں، کرپشن روکنے کے لیے کیس چلانے ہیں، دیکھا گیا ہے نیب کا کیس بہت کمزور ہوتا ہے'۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ 'نیب کے پاس اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد دستیاب نہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں فریقین کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے حالانکہ وہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ 'آئندہ روز سے پورے ملک میں جلسے جلوس ہوں گے، عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی'۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہاروزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہار PMImranKhan ImranKhanPTI Meeting Buddism Interfaith Harmony
مزید پڑھ »
رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، افتخار درانی کا کرارا جواباپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، بعد ازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا الیکشن کمیشن سے میڈیا کے ذریعے درخواست کر رہے ہیں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کو روزانہ سنا جائے۔
مزید پڑھ »
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، اپوزیشن رہنما اکرم درانی گرفتاری سے بچ گئےاسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کیخلاف تین کرپشن کیسز میں گرفتاری کے لیے شواہد نہ مل سکے۔
مزید پڑھ »
آسٹریلوی شہری ہونے کے باوجود شنیرا اکرم کا دل پاکستانی - ایکسپریس اردویہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ جب پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں، شنیرا اکرم
مزید پڑھ »
اسلام آبادہائیکورٹ:اکرم خان درانی گرفتاری سے بچ گئےاسلام آبادہائیکورٹ:اکرم خان درانی گرفتاری سے بچ گئے Pakistan IslamAbadHighCourt AkramKhanDurrani KPK pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK
مزید پڑھ »
عدالت نے اکرم درانی کی درخواست ضمانت نمٹا دیہائی کورٹ نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
مزید پڑھ »