اگر اچھی ٹیم بنانی ہے تو بابر کو موقع دینا ہوگا: سلیم ملک نے بابر کی کپتانی کی حمایت کردی

پاکستان خبریں خبریں

اگر اچھی ٹیم بنانی ہے تو بابر کو موقع دینا ہوگا: سلیم ملک نے بابر کی کپتانی کی حمایت کردی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

بابر کہیں غلطیاں کرے تو تنقید کے بجائے اسکی اصلاح کریں: سلیم ملک

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے بابر اعظم کی بطور کپتان حمایت کر دی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سلیم ملک نے کہا کہ بابر اعظم ابھی ینگ ہے، کپتانی ایسی چیز ہے جو ایک دن میں نہیں آتی،وقت لگتا ہے، بابر پاکستان کا بڑا نام ہے، انہیں پورا موقع دینا چاہیے۔ سلیم ملک نے کہا اگر پاکستان کی اچھی ٹیم بنانی ہے تو بابر کو موقع دینا ہوگا، اگر وہ کہیں غلطیاں کرتاہے تو تنقید کے بجائے اس کی اصلاح کی جائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پنڈی کی بیٹنگ وکٹ تھی، مگر پاکستان اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے بہت اچھی اننگز کھیلی، ہمیشہ کہتا ہوں فخر کو ریگولر بنیادوں پر پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے، ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اللہ کرے کہ ہم ورلڈکپ جیت جائیں۔ سلیم ملک نے کہا نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے میچز مشکل ہوں گے، کراچی کی پچ پر بڑا اسکور نہیں ہو گا،وہاں پر اسپنرز کا بڑا رول ہوگا، جس ٹیم کی اسپن بولنگ اچھی ہوگی انہیں ایڈوانٹیج ہو گا، ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ، کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جہاں بھی موقع ملے اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں : افتخار احمدجہاں بھی موقع ملے اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں : افتخار احمدلاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ میرا ٹیم میں کردار فنشر کا ہے اور اس کردار کو ہمیشہ نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
مزید پڑھ »

نواز شریف کی ہدایت، وزیراعظم کی عوام کیلیے ریلیف پیکیج لانے کی یقین دہانی - ایکسپریس اردونواز شریف کی ہدایت، وزیراعظم کی عوام کیلیے ریلیف پیکیج لانے کی یقین دہانی - ایکسپریس اردووزیراعظم کی پارٹی قیادت کو جلد عوام کیلیے ریلیف پیکیج لانے کی یقین دہانی ExpressNews
مزید پڑھ »

بھارتی سپرسٹار سلمان خان کا قتل کی دھمکیوں کے متعلق بڑا انکشافبھارتی سپرسٹار سلمان خان کا قتل کی دھمکیوں کے متعلق بڑا انکشافممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی پے در پے دھمکیوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
مزید پڑھ »

بھارتی سپرسٹار سلمان خان کا قتل کی دھمکیوں کے متعلق بڑا انکشافبھارتی سپرسٹار سلمان خان کا قتل کی دھمکیوں کے متعلق بڑا انکشافممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی پے در پے دھمکیوں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
مزید پڑھ »

بابر اعظم کی اوّلین ترجیح کیا ہے؟بابر اعظم کی اوّلین ترجیح کیا ہے؟قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »

حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی: اسد عمرحکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی: اسد عمرجب تک ایسا معاہدہ نہ ہو جس پرسب کو اتفاق ہو ملک ترقی نہیں کرسکتا،منگل کا دن مذاکرات کا آخری موقع ہوگا : رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 03:56:58