ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی تک بڑھایا جائے گا
آئی ایم ایف نے حکومت کے نجکاری پلان اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے معاشی اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوششوں کی حمایت کی، فوٹو فائلوفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے اگلی قسط ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے حصول کیلیے فروری 2025 تک سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کرنے سمیت کڑی شرائط پوری کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،اقتصادی جائزے کیلیے وزارت خزانہ نے ہوم ورک شروع کر دیا۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق دسمبر تک 6 ہزار 9 ارب ،مارچ2025 تک 9 ہزار 168 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر ہے، کسی کاروباری شعبے کو نئی ٹیکس ایمنسٹی یا رعایت نہیں دی جائیگی۔ ، صوبائی زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی شروع کی جائے گی ، توانائی شعبے کے واجبات 417 ارب روپے، ٹیکس ریفنڈز24 ارب تک محدود کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
دو ڈسکوز کی نجکاری کیلئے جنوری تک تمام پالیسی اقدامات مکمل کئے جائیں گے مختلف سرکاری اداروں میں بتدریج رائٹ سائزنگ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،جنوری 2025 تک گیس سیکٹر میں کیپٹو پاور پلانٹس میں گیس کا استعمال بند کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن کا دورہ کیا اور کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاشی شعبوں اور مارکیٹوں سے کارٹلائزیشن کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط دینے سے قبل آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیںآئی ایم ایف نے حکومت کے سامنے 39 سخت شرائط رکھی ہیں، عملدرآمد کی صورت میں قرض کی دوسری قسط جاری ہوگی
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کا حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطیمنان کا اظہارپنجاب کا بجٹ حقیقت میں سرپلس ہے، آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں زرعی سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ'دی پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024‘ کے بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو منظوری کے لیے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، وزیر خزانہ کا اعترافایف بی آر اور صوبوں کی ڈیڈ لائن سے پیچھنے ہٹنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے عملے پاکستان کا اچانک دورہ کیا
مزید پڑھ »
شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہبنگلادیش؛ شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف قرض پروگرام: دوسری قسط وصولی سے قبل کئی شرائط تاحال پوری نہ ہوسکیں39 میں سے 22 اسٹرکچرل بینچ مارک پر جولائی 2025 تک عملدرآمد کی شرط رکھی گئی ہے جن میں سے 18 وفاق اور 4 مرکزی بینک سے متعلق ہیں: دستاویز
مزید پڑھ »