اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کے باعث جرمنی میں ہونے والے کثیر جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور اپنے جرمن ہم منصب کو کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وبا اس وقت پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے، اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوںگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر عالمی پابندیاں اٹھائی جانی چاہئیں، ایران سے عالمی پابندیاں ختم کی جائیں تا کہ وہ اپنے وسائل سے آفت کا مقابلہ کرسکی۔ ہیکو ماس کا مزید کہنا تھا کہ جی سیون وزرائے خارجہ کانفرنس میں ایران پرعائد پابندیوں کے خاتمے کا معاملہ اٹھائیں گے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک کے قرض ادائیگی میں ریلیف کا معاملہ اٹھائیں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس صورت حال پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا وائرس سے وبائی صورتحال، قوم احتیاط سے کام لے، اجمل وزیرپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے علمائے کرام نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ قوم اس مشکل کی گھڑی میں احتیاط سے کام لے۔
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے وبائی صورتحال، قوم احتیاط سے کام لے، اجمل وزیرپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے علمائے کرام نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ قوم اس مشکل کی گھڑی میں احتیاط سے کام لے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، صوبائی وزیر صحت کی تصدیق | Abb Takk News
مزید پڑھ »
فرانسیسی وزیر صحت سے میڈیکل اسٹاف کے ماسک کا مطالبہفرانسیسی وزیر صحت سے میڈیکل اسٹاف کے ماسک کا مطالبہ FrenchMinisterOfHealth SurgicalMasks MedicalStaff CoronaVirus SafetyPreventions
مزید پڑھ »
فخر عالم کی وزیر اعظم سے ملک میں لاک ڈاؤن کی درخواست - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »