ایران کو کرونا وائرس اور امریکی پابندیوں نے جکڑ لیا، بڑی تباہی کا خدشہ

پاکستان خبریں خبریں

ایران کو کرونا وائرس اور امریکی پابندیوں نے جکڑ لیا، بڑی تباہی کا خدشہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

تہران/ واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایسے وقت میں ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں جب اسے کرونا وائرس کی وبا نے بری طرح جکڑا ہوا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران پر مزید دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی۔ امریکا نے ایران کی مدد کرنے والی 9 چینی اور ساؤتھ افریقن کمپنیز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ پیٹرو کیمیکلز کی تجارت کرنے پر 3 ایرانی حکام پر بھی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا سے مقابلے میں ملک کے معاشی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تعاون میں کمی اور متنازع داخلی اقدامات کی وجہ سے ایران ایک بہت بڑی تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔نے سرکاری اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 16 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق کووڈ 19 نامی اس بیماری سے اب تک 988 سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اس طرح ایران اب کورونا وائرس کے سبب انسانی ہلاکتوں کے اعتبار سے پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والوں اور متاثرہ افراد کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ تعداد اس سے پانچ گنا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ ادھر ایران نے گزشتہ 50 سالوں میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی ہے۔ ایران نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر مانگے ہیں۔

اگر تہران کو یہ رقم مل بھی جاتی ہے، تو اس کے باوجود حکومت کے لیے اشیا کی خریداری کوئی آسان کام نہیں ہوگا کیونکہ امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث ایران کے لیے بین الاقوامی سطح پر مالیاتی لین دین اور ادویات سمیت اشیا اور سازوسامان کی درآمد آسان نہیں ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایران:کرونا وائرس, 80 ہزارقیدیوں کوعارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہایران:کرونا وائرس, 80 ہزارقیدیوں کوعارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہایران:کرونا وائرس, 80 ہزارقیدیوں کوعارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہ Iran CoronaVirus Prisoners Released InfectiousDisease
مزید پڑھ »

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایران کا بڑا فیصلہکرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایران کا بڑا فیصلہتہران : ایران نے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہلاکت خیز کرونا وائرس کے پیش نظر 80 ہزارقیدیوں کوعارضی طورپررہا کرنے کافیصلہ کرلیا
مزید پڑھ »

کرونا وائرس: پیپلز پارٹی نے تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل کردیاکرونا وائرس: پیپلز پارٹی نے تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل کردیااسلام آباد: (دنیا نیوز) کرونا کی صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ کی سفارشات فوری نافذ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیاوزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیاوزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا SindhCM Coronavirus Patients Fears CoronaVirusUpdate CoronavirusOutbreak PTI_KHI MediaCellPPP SindhCMHouse Karachi
مزید پڑھ »

کرونا وائرس: پاکستان علما کونسل نے مشترکہ فتویٰ جاری کر دیاکرونا وائرس: پاکستان علما کونسل نے مشترکہ فتویٰ جاری کر دیا
مزید پڑھ »

کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردیکرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردیقاہرہ:قطر نے کرونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر 14 دن کیلئےغیرملکیوں کےداخلےپرپابندی عائدکردی تاہم ٹرانزٹ ویزاپرقطر آنے والےغیرملکیوں پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-11 02:31:14