چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ایف بی آر کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال سے پیر کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کی پیش رفت اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین ایف بی آرنے کنٹری ڈائریکٹر کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد ایف بی آر کو متحرک، جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اصلاحات کا مقصد محصولات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا اور ٹیکس کمپلائنس میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے ایف بی آر کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا فل کورٹ سے خطابخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اے ڈی بی پاکستان کیلئے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا: وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ کا اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی امید کا اظہار
مزید پڑھ »
ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کا کلیدی کردار برقرار ہے، ایف بی آرایف بی آر نے بتایا کہ مخصوص تبدیلیاں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئی ہیں
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف پیکج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموارپاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سالوں کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے
مزید پڑھ »
پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اثاثہ جات تاحال اسٹیٹ آفس کو منتقل نہیں ہو سکےپاک پی ڈبیلو ڈی ساوتھ زون کے چیف انجینیئر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ اس ادارے کے اثاثہ جات اور ریکارڈ کی منتقلی کا کام تاحال مکمل نہیں جا سکا ہے
مزید پڑھ »
وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمتدکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، محسن نقوی
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئیںذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی انیکسی میں رہیں گی ، ان کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا امکان ہے
مزید پڑھ »