ملک میں افراط زر کی شرح 5 فیصد سے بھی کم پر آگئی ہےجو 78ماہ کی کم ترین سطح ہے، صدر ایف پی سی سی آئی اکرام عاطف
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں 5 فیصد کمی کی جائے کیونکہ افراط زر کی شرح 5 فیصد سے بھی کم پر آگئی ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کرے، ملک میں افراط زر کی شرح 5 فیصد سے بھی کم پر آگئی ہےجو 78ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں نمایاں کمی کے بعد پالیسی ریٹ کوکم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، جون 2024 کے بعد مسلسل چار اجلاس میں شرح سود میں 7 فیصد کمی خوش آئند ہے۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی اشاریے مثبت ہیں، پالیسی ریٹ میں 500بیسس پوائنٹس کی کمی سے معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی بہترین پالیسیوں کے باعث معیشت بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوئی، بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کے لیے کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔Dec 13, 2024 04:09 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین کا کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے منصوبے کا اعلانچینی وفد نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ اجلاس میں میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا
مزید پڑھ »
کاٹی کا شرح سود میں مزید 5 فیصد کمی کا مطالبہافراط زر کا تناسب 4 فیصد سے کم ہو رہا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کے ساتھ معاشی اشاریہ مثبت ہیں
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی کرکٹ ویب سائٹآئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان
مزید پڑھ »
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکمدسمبر کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات سے ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا خدشہ ہے، ماہرین
مزید پڑھ »
بھارتی اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی پر مزید چاپ کرتے ہوئےبھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے زمانے میں بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا مقصد کھیلوں کی حفاظت قرار دیا۔
مزید پڑھ »
جے شاہ کا بطور آئی سی سی چیئرمین استقبال کل دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ میںکل دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ میں جے شاہ کا بطور نئے چیئرمین استقبال، پاکستان نے کرکٹ بورڈ کے ذریعہ بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کر پیش کیا ہے۔
مزید پڑھ »